Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

14 - 506
	ہاں دیکھونا، کیسی تعریف کی جس کا بیان ابھی نمبر۲۹ میں گزرا۔ مرزا کے کفریات اس کے رسالہ دافع البلاء سے مسلمان لوگ ملاحظہ فرمائیں۔
	۳۷…	’’چار سال ہوئے کہ میں نے ایک پیش گوئی شائع کی تھی کہ پنجاب میں سخت طاعون آنے والی ہے اور میں نے اس ملک میں طاعون کے سیاہ درخت دیکھے ہیں جو ہرایک شہر اور گاؤں میں لگائے گئے ہیں اور وہ قادر خدا قادیان کو طاعون کی تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ تاتم سمجھو کہ قادیان اسی لئے محفوظ رکھی گئی کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔‘‘ 
(دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۵)
	فقیر کہتا ہے کہ اس وقت قادیان میں طاعون نہ تھا۔ مرزا کو اس کے ابلیس نے دھوکہ دیا۔ دعویٰ کر بیٹھا کہ قادیان میں طاعون نہ آئے گا۔ اﷲ واحد قہار نے مرزا کذاب کا کذب ظاہر کیا۔ قادیان میں طاعون آیا۔ اس وقت مرزا بات کو پھیر کر کہنے لگا کہ میری مراد یہ تھی کہ طاعون جارف نہ آئے گا جو کہ جس سے لوگ جابجا بھاگتے ہیں اور کتوں کی طرح مرتے ہیں۔ مرزا کا قاعدہ تھا کہ غیب کی باتیں اور کفریات بکتا تھا۔ اس کے خلاف ثابت ہونے پر لوگ گرفت کرتے تو جھوٹی تاویل سے کام لیتا۔
اعلان 
	مرزا کو نیچے حصے کے بدن میں بیماری ذیابیطس یعنی پیشاب کے جاری ہونے کی اور اسہال کی بیماری تھی اور اوپر کے بدن میں دوران سر تھا۔ دعویٰ عیسویت کا اور خود مرضوں میں ایسا مبتلا رہ کر اسفل اور اعلیٰ کے ہزارہا مکروہات کے ساتھ جس خاک سے نکلے تھے اسی میں جاملے۔  ع
مژدہ باد ای مرگ عیسیٰ آپ ہی بیمار ہیں
	۳۸…	’’اے عیسائی مشزیو! اب ربنا المسیح مت کہو اور دیکھو کہ آج تم میں ایک ہے جو اس مسیح سے بڑھ کر ہے۔‘‘ 		           (دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳)
	دیکھو مسلمانو! انصاف کرو کہ پروردگار کے اولوالعزم پیغمبر سے اپنے آپ کو بڑھ کر کہتا ہے۔ جو ماو شما ہوکر پیغمبر سے بڑا ہونا چاہتا ہے۔ وہ کیسا مسلمان ہے۔ مانا ہوا مسئلہ ہے کہ کوئی ولی کسی پیغمبر کے درجے کو کبھی نہیں پہنچتا۔ یہ صاف کفر ہے۔ اسی مضمون پر بیسیوں علمائے عرب وعجم نے کفر کے فتویٰ مرزا پر دئیے ہیں۔
	۳۹…	’’خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے اور اس نے اس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا۔ تا یہ اشارہ ہوکہ عیسائیوں کا مسیح کیسا خدا ہے جو احمد کے ادنیٰ غلام سے بھی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یعنی وہ کیسا مسیح ہے جو اپنے قرب اور شفاعت کے مرتبہ میں احمد کے غلام سے بھی کمتر ہے۔ (دافع البلاء ص۱۳،۱۴، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳) پیغمبر سے اپنے آپ کو اعلیٰ جاننا صاف کفر ہے۔‘‘
	۴۰…	نصاریٰ کو خطاب کر کے کہتا ہے۔ ’’ایسا ہی آپ بھی اگر مسیح بن مریم کو درحقیقت سچا شفیع اور منجی قرار دیتے ہیں تو قادیان کے مقابل میں آپ بھی کسی اور شہر کا پنجاب 
Flag Counter