Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

13 - 506
	۳۲…	’’خدا ان سب کے مقابل پر میری فتح کرے گا۔ کیونکہ میں خدا کی طرف سے ہوں۔ پس ضرور ہے کہ بموجب آیۂ کریمہ ’’کتب اﷲ لا غلبن انا ورسلی‘‘ میری فتح ہو۔‘‘ 				      (ضمیمہ انجام آتھم ص۵۸، خزائن ج۱۱ ص۳۴۲)
	فقیر کہتا ہے کہ الحمدﷲ بالکل برعکس ہوا۔ مرزا کو خود لاہور، لدھیانہ وغیرہ مباحث کی قرارداد جگہوں سے مشہور شکست ہوئی۔ اعتراضوں کے جوابات نہ دے سکے اور شرمندہ ہوئے۔ ہاں ایسی فتح مرزا کو ضرور ہوئیں۔ جیسے مشہور ہے کہ ماہ رمضان میں ایک بار مرزا امرتسر کوگیا۔ وعظ کے وقت تمام ہندو مسلمان وغیرہ مذاہب کے لوگ جمع ہوئے۔ مرزا نے دن میں شربت کا گلاس پی لیا۔ لوگوں نے گالیاں دینا اور تالیاں بجانا اور کلوخ مارنا شروع کیا۔ مرزا بڑی دقت سے بگھی میں سوار ہوکر بھاگا۔ سواری کے جانور اور بگھی کو بھی نقصان پہنچا اور اس قدر جوتے برسے کہ بگھی کے اندر تمام جوتا ہی تھا۔ پس اب وہ ضرور لاضرور ہوگیا۔ اگر اس کا رسول ہوتا تو بے شک غالب ہوتا اور فتح پاتا۔ مگر کذاب تھا لہٰذا مردود ومطرود ہی رہا۔
	۳۳…	’’میرے پاس خدا کے نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں۔‘‘ 
(ضمیمہ انجام آتھم ص۵۷، خزائن ج۱۱ ص۳۴۱)
	فقیر کہتا ہے کہ خدا کا نشان تو کوئی دیکھا نہ گیا۔ مگر البتہ شیطان کے نشان مرزا پر ہمیشہ جھڑتے رہے۔
	۳۴…	’’انت منی بمنزلۃ اولادی انت منی وانا منک‘‘ تو اے غلام احمد میری اولاد کی جگہ ہے تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔‘‘ (دافع البلاء ص۶، خزائن ج۱۸ ص۲۲۷)
	 اﷲتعالیٰ اپنے غضب سے بچاوے، کیسا ملعون کلام ہے   ؎
کلام کذب ازدل باذرہ میخواند الہامش
ہم ابن اﷲ شدست وہم رہ حق می نہد نامش
خود اوگمراہ شدست وخلق راہم میکند گمراہ
کسی کو پیروش باشد نہ بینم نیک انجامش
	۳۵…	’’تو ہمارے پانی میں سے ہے۔‘‘ 	(انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۵۵)
	پانی اور آگ ہر چیز اﷲ کی ہے۔ یوں تو تمام جاندار اﷲ ہی کے پانی سے ہیں۔ ’’من الماء کلی شیٔ حی‘‘ اس میں تو کوئی تعریف نہ تھی۔ ظاہراً مرزا نے پانی سے نطفہ مراد لیا۔ کیونکہ مثیل عیسیٰ بنا تو خدا کا بیٹا بھی بننا ضرور ہوا اور مرزا اپنا الہام بتاہی چکا ہے کہ تو بمنزلہ میری اولاد کے ہے۔ اب یہ نصرانیت سے بھی لاکھوں درجے بدتر کفر ہے۔ نصرانی بھی خدا کا بیٹا یوں نہیں مانتے کہ خدا کے نطفہ سے بنا ہو۔
	۳۶…	’’خدا عرش پر سے تیری تعریف کرتا ہے۔‘‘ 
(انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۵۵)

Flag Counter