Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

12 - 506
	سب روئے زمین کے لوگ مرزا کے آنے سے پہلے مفسد اور فتنہ باز اور گمراہ تھے۔ نعوذ باﷲ من ذلک! القول کا لبول۔
	۲۹…	’’مجھ کو خدا نے قائم کیا۔ مبعوث کیا اور خدا میرے ساتھ ہم کلام ہوا۔‘‘ 
(انجام آتھم ص۱۱۳، خزائن ج۱۱ ص۱۱۳)
	اس کا جواب قرآن مجیددے چکا ہے کہ فرماتا ہے: ’’ومن اظلم ممن افتری علے اﷲ کذبا اوقال اوحی الیّٰ ولم یوح الیہ شیٔ ومن قال سأنزل مثل ما انزل اﷲ ولوتری اذا الظلموان فی غمرت الموت والملئکۃ باسطوا ایدیہم اخرجوا انفسکم الیوم تجزون عذاب الہون بما کنتم تقولون علیٰ اﷲ غیر الحق وکنتم عن اٰیتہ تستکبرون (انعام:۹۳)‘‘ {اس سے بڑھ کر ظالم کون جس نے اﷲ پر جھوٹ باندھا یا کہا۔ مجھے وحی ہوئی۔ حالانکہ اسے کچھ بھی وحی نہ ہوئی اور جس نے کہا اب میں اتارتا ہوں۔ جیسا اﷲ نے اتارا اور کہیں تم دیکھو جب یہ ظالم موت کی بیہوشیوں میں ہوں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے ان سے کہہ رہے ہیں۔ نکالو اپنی جانیں آج تمہیں بدلہ دیا جائے گا۔ ذلت کا عذاب، سزا اس کی کہ اﷲ پر جھوٹ باندھتے اور اس کی نشانیوں سے تکبیر کرتے تھے۔}
	 اس آیہ کریمہ کا جملہ جملہ قادیانی پر صادق ہے۔ اس نے اﷲ پر جھوٹ باندھا کہ اس نے مجھے اپنا نبی کیا اور میرا یہ نام رکھا اور میرے حق میں یہ کہا اور اس نے وحی کا ادّعا کیا۔ حالانکہ اس پر کچھ وحی نہ آئی اور اس نے اپنی کتاب براہین احمدیہ کو اﷲ کا کلام بتایا تو اﷲ کے اتارے کے مثل اتارنے کا مدعی ہوا اور اس نے اﷲ کی نشانیوں سے جو اس نے اپنے بندے اور سچے رسول عیسیٰ مسیح کو عطاء فرمائیں تکبر کیاکہ میں ایسی باتوں کو مکروہ نہ جانتا۔ تو عیسیٰ سے کم نہ رہتا۔ تو بتصریح قرآن وہ کافر ہوا اور اس کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔
	۳۰…	’’خدا کا روح میرے میں باتیں کرتا ہے۔‘‘ 
(انجام آتھم ص۷۸، خزائن ج۱۱ ص۷۸)
	سبحان اﷲ! کیا کہنا جب مسیح روح اﷲ کے مثیل ہوئے تو خدا کا روح مرزامیں کیسے باتیں نہ کرے گا۔ یہ وہی کفر ہے۔
	۳۱…	’’جو شخص مجھے بے عزتی سے دیکھتا ہے وہ اس خدا کو بے عزتی سے دیکھتا ہے۔ جس نے مجھے مامور کیا اور جو مجھے قبول کرتا ہے وہ اس خدا کو قبول کرتا ہے۔ جس نے مجھے بھیجا ہے۔‘‘ 				      (ضمیمہ انجام آتھم ص۳۶، خزائن ج۱۱ ص۳۲۰)
	فقیر کہتا ہے کہ سوا مرزا کے مریدوں کے، جس قدر مسلمان روئے زمین کے ہیں۔ مرزا کو بے عزتی سے دیکھتے ہیں اور قبول نہیں کرتے تو مرزا اور اس کے مریدوں کے نزدیک معاذ اﷲ انہوں نے خدائے تعالیٰ کو بے عزت کیا اور قبول نہ کیا اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں۔ پس سارے مسلمان کافر ہوئے۔ معاذ اﷲ! اور یہ مسئلہ علم عقائد کا ہے کہ جو شخص ساری امت مرحومہ کو کافر جانے وہ خود کافر ہے تو مرزا اور اس کے مرید سب کافر ہوئے۔

Flag Counter