Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 28 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

11 - 506
(انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۵۵)
	فقیر کہتا کہ جھوٹا الہام ہے۔ اگر پروردگار کے ساتھ ہوتا تو اﷲتعالیٰ کے کلام پاک قرآن شریف پر اعتراض نہ کرتا۔ اﷲتعالیٰ کے مقدس انبیاء علیہم السلام کو برا نہ کہتا۔ شریعت نبوی پر ثابت قدم رہتا۔ ہاں بایں معنی مراد کہ اﷲ عزوجل کے ارادے سے پیدا ہوا ابلیس بھی ہے اور مرزا بھی۔
	۲۲…	’’میں تجھے لوگوں کا امام بناؤںگا۔‘‘ 	 (انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۵۵)
	دوسرا بھائی ان سے بھی بڑھ کر بھنگیوں چوہڑیوں کا امام اور پیغمبر بنا۔
	۲۳…	’’تو میرے ساتھ ہے اور میں تیرے ساتھ ہوں۔ تیرا بھید میرا بھید ہے۔‘‘ 
(انجام آتھم ص۵۹، خزائن ج۱۱ ص۵۹)
	اقول ’’لعنۃ اﷲ علیٰ الکاذبین‘‘
	۲۴…	’’ابراہیم یعنی اس عاجز (مرزا) پر سلام۔‘‘ 
(انجام آتھم ص۶۰، خزائن ج۱۱ ص۶۰)
	پھر ابرہیم علیہ السلام بن بیٹھا بننے کا شوق چرایا۔
	۲۵…	’’اے نوح اپنی خواب کو پوشیدہ رکھ۔‘‘  (انجام آتھم ص۶۱، خزائن ج۱۱ ص۶۱)
	اب نوح پیغمبر بنا۔
	۲۶…	’’جس نے تیری بیعت کی اس کے ہاتھ پر خدا کا ہاتھ۔‘‘ 
(انجام آتھم ص۷۸، خزائن ج۱۱ ص۷۸)
	اقول، خدا سے اگر مراد شیطان ہے جو مرزا کو وحی بھیجتا ہے تو ضرور سچ ہے۔ بیشک اس سے بیعت کرنے والے کے ہاتھ پر شیطان کا ہاتھ ہے۔
	۲۷…	’’وما ارسلنٰک الا رحمۃ للعٰلمین‘‘ تجھ کو تمام جہان کی رحمت کے واسطے روانہ کیا۔‘‘ 			          (انجام آتھم ص۷۸، خزائن ج۱۱ ص۷۸)
	رسول اﷲﷺ کے بارے میں جو آیت تھی اپنے اوپر جمالی۔ اﷲ کی لعنت کہہ کر نہیں آتی۔ لطف یہ ہے کہ مرزا کو آیت کے اپنے اوپر انزال کا تو بہت شوق ہے اور بیچارے کو عربی کی لیاقت نہیں۔ لہٰذا قرآن شریف سے کوئی نہ کوئی آیت لے کر کہہ دیتا ہے کہ مجھ کو الہام ہوا ہے۔
	۲۸…	’’انی مرسلک الیٰ قوم المفسدین‘‘ میں نے تجھ کو قوم مفسدین کی طرف رسول بناکر بھیجا۔‘‘ 			 (انجام آتھم ص۷۹، خزائن ج۱۱ ص۷۹)

Flag Counter