Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

9 - 463
بغایت شان زیبائی بصد اند از یکتائی
امین بن کر امانت آمنہ کی گود میں آئی
	مبارک باد کا غلغلہ نسیم صبح نے گایا۔ سبز سبز ڈالیاں فرط محبت سے گلوگیر ہوئیں اور پتے پتے نے خوش آمدید کہا بشارت مسیح، محمدﷺ کے لباس میں باب نبوت کو بند کرتی ہوئی جلوہ افروز ہوئی۔ طاغوتی طاقتیں شرک وبت پرستی کو تاراج کرتی ہوئیںرحم وکرم، عفو وحلم، خلوص وصداقت کی رحمانی طاقتوں کے آگے سرنگوں ہوئیں۔ شیطان معہ اپنی ذریت کے پہاڑوں کو بھاگم بھاگ دوڑا اور دھاڑیں مار مار کر رویا۔ زمین وآسمان اس جلوۂ سبحانی سے مسرور ہوئے اور مبارک بادی کا ترانہ گایا   ؎
خود خامۂ قدرت نازاں ہے ہر چشم تماشا حیراں ہے
اس مصحف عنصر خالی پر یہ نقش ونگار اﷲ اﷲ
	اے عبداﷲ کے دریتیم تیری پیدائش مبارک، تیرا تشریف لانا رحمت۔ اے انسانیت کا سبق یاد کرانے والے آقا۔ اے قلزم ہستی میں خلق ومروت کے دریا بہا دینے والے داتا۔ اے کفر وضلالت کو خس وخاشاک کی طرح بہادینے والے مولا۔ اے اخوت ومحبت کے بخشنے والے منعم۔ اے حلم وبردباری کے سبق کو از بر کرانے والے رسول۔ اے عفووکرم کی مجسم تصویر، ہمارا لاکھ لاکھ سلام آپ پر اور آپ کی آل پر   ؎
نغمہ ہے تیرا دلکش اکبر مضمون ہے تیرا پاکیزہ وتر
بلبل کے ترانے صل علیٰ پھولوں کی لطافت کیا کہنا
انعام باری تعالیٰ
	اﷲتعالیٰ بزرگ وبرتر کا ہزار ہزار احسان ہے۔ جس نے ہماری رشد وہدایت وفلاح وبہبود کے لئے، ہمارے نیک وبد کے سمجھانے کی خاطر، ہمیں قعر مذلت میں گرنے سے بچانے کی خاطر، وحوش وبہائم کو انسان بنانے کے لئے، خواب گراں سے بیدار کرنے کو، ہماری سوئی قسمت کے جگانے کو۔ ہمیں اپنا بندہ بنانے کی خاطر اور نار جہنم سے بچانے کی خاطر۔ قرآن ناطق کو جس کا اسم گرامی ہی تعریف کیاگیا ہے۔ رحمت عالم کے لباس میں عفو وحلم کے پیکر میں۔ رحم وکرم کی تصویر میں۔ اخوت ومحبت کے قالب میں۔ انکساری وتواضع کے مجسمے میں۔ فقر وغنا کے ڈھانچے میں۔ مساوات کا علم دے کر۔ قران صامت بیش قیمت صحیفہ دے کر۔ جس کی ضیا باری آبدار موتیوں سے بالاتر ہے اور جس کی قیمت کے پاسنگ لعل وجواہر نہیں ہوسکتے اور جس کی معطر ودل آویز مہک عنبر وعود سے زیادہ دل لبھا لینے والی ہے مبعوث فرمایا ہے۔
	وہ قوانین ازل کا قاسم، وگلیم پوش وبور یہ نشین نبی جو رسولوں کا سرتاج اور نبوت کا عاقب ہوا اور جس کی ضیا پاشی سے جہاں مستنیر ہوا اور سراج المنیر کہلایا۔ جس کے مقدس احکام آب زر سے صفحہ دہر پر ہمیشہ درخشاں رہیںگے۔
	اور جن کے محو کرنے پر زمانہ کبھی قادر نہ ہو سکے گا۔ جب خانہ خدا کی آخری زیارت سے مستفیض ہوچکا تو خدا کے حکم بردار بندوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کے سامنے ایک 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter