Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

62 - 463
اور یہ بھی کوئی فخر کی چیز ہے کہ آپ کا نکاح ایک سید زادی سے ہوا۔ حالانکہ ہندوستان میں عام طور پر ضلع گجرات میں ایسے سینکڑوں بیاہ روزانہ ہوتے ہیں اور بیوی کی نسل سے نسل نہیں کہلایا کرتی۔ ایسی گوجی پیدائش کو کوئی سید نہ کہے گا اور حالانکہ فرقان حمید یہ حکم دیتا ہے۔ ’’یا ایہا الناس ان خلقنا کم من ذکر وانثیٰ وجعلناکم شعوبا وقبائل لتعارفوا ان اکرمکم عنداﷲ اتقاکم (الحجرات:۱۶)‘‘ اور فرمان مصطفوی سیدۃ النساء کو تو یہ ہوا کہ اے بیٹی اس بات پر فخر مت کیجئیو کہ میں نبی کی بیٹی ہوں اور صرف اتنی سی بات پر بخشی جاؤں گی۔ نہیں تیرے عمل تیرے کام آئیںگے۔ پھر اس بات میں فخر کیا رہا اور آپ کے کشف کے بھی کیا کہنے ہیں آپ کو یہ بھی کشف تو ہوا تھا ہی نا کہ کرشن مہاراج سالوے رنگ والے قادیان میں آئے تھے اور آپ کے اوپر سیدھے لیٹ گئے تھے اور ناک پر ناک رکھ دی تھی اور منہ چوم لیا تھا اور ایسے ہی کئی اور کشف ہیں۔ پنجتن پاک اور قادیان اور مرزا کا گھر عجب ثم عجب بے تکی گپ ہے یہ منہ اور مسور کی دال ’’لاحول ولا قوۃ الا باﷲ‘‘ اور سیدۃ النساء اور تمہارا سر سوئے ادب مانع ہے ورنہ قلم تو جواب دینے کو پلا پڑتا ہے۔ واقعات شاہد ہیں کہ امام حسینؓ کے حق میں گستاخیاں کرنے والے کے پاس پنجتن پاک نہیں آسکتے۔ آپ کو شاید مراق کی وجہ سے وہ حدیث نہ یاد ہو۔ جس میں سرکار دو عالمﷺ فرماتے ہیں۔
	یا اﷲ گواہ رہیو کہ حسینؓ کا دوست میرا دوست ہے اور ان کادشمن میرا دشمن ہے، اور تمہارے وہ اردو اور عربی کے شعر مسلمانوں کی چھاتیوں میں ناسور ڈالتے ہوئے کنداں ہیں بھولے نہیں یاد ہیں اور ابدالآباد تک نہ بھولیں گے۔ بلکہ یہ وہ زخم ہیں جو کبھی نہ بھریںگے اور اس کے گھائل صدا تڑپتے رہیںگے۔
	۱…	
کربلائیست سیر ہر آنم
صد حسین است در گر بیانم
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
	۲…	’’انی قتیل الحب ولکن حسینکم قتیل العدی فالفرقان اجلی واظہر‘‘میں محبت کا کشتہ ہوں مگر تمہارا حسین دشمنوں کا کشتہ ہے۔ پس فرق بین وظاہر ہے۔					(اعجاز احمدی ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳)
	۳…	
شتان مابینی وبین حسینکم
فانی اؤید کل آن وانصروا
واما حسین فاذکروا دشت کربلا
الیٰ ھذہ الایام تبکون فانظروا
	مجھ میں اور تمہارے حسین میں بہت فرق ہے۔ کیونکہ مجھے تو ہر وقت خدا کی تائید اور مدد ملتی رہتی ہے۔ مگر حسین پس تم دشت کربلا کو یاد کر لو۔ اب تک روتے ہو پس سوچ لو۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter