Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

60 - 463
اصول ہے۔ جس پر گویا آپ کی بنیاد ہے تو اس کی وحی کا مرتبہ فرمان رسالت کے سامنے کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔ نبی کریمﷺ کو آپ کے دجل کی حقیقت بخوبی روشن تھی۔ اس لئے آپ کا وہ فرمان اہل بصیرت کو ابدالآباد تک مشعل ہدایت کا کام دیتا ہے۔
	آنحضورﷺ کا ارشاد ہے ’’ولوکان موسیٰ حیاً ما وسعہ الا اتباعی (مشکوٰۃ ص۳۰، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، شعب الایمان ج۱ ص۲۰۰ حدیث نمبر۱۷۶، مسند احمد ج۳ ص۳۳۸)‘‘ اگر موسیٰ علیہ السلام بھی میرے زمانہ میں آجائیں تو بخدا ان کو بھی میری پیروی اختیار کئے بغیر چارہ نہ ہوگا۔
	چہ جائیکہ مرزاقادیانی کی وحی اور فرمان رسالت کے سامنے آپ جیسے تیس کذابوں کی وحی اور خرافات اور اوہام باطلہ بھی کوئی حقیقت رکھتے ہیں۔ معاذ اﷲ! معاذ اﷲ! ایسا خیال بھولے سے بھی کسی مسلمان کو نہ کرنا چاہئے۔ ورنہ ایمان سے ہاتھ دھونے پڑیںگے اور خسر الدنیا والآخرہ ہوجائے گا۔
توہین جناب فاطمۃ الزہراؓ سیدۃ النساء بنت رسول اﷲﷺ
	(تحفہ گولڑویہ ص۱۹، خزائن ج۱۷ ص۱۱۷،۱۱۸) میں مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ:
	’’الحمد ﷲ الذی جعل لکم صحر والنسب اشکر نعمتی رأیت خدیجتی‘‘ یعنی تمام حمد وتعریف اس خدا کے لئے ہے جس نے تمہیں فخر دامادی سادات اور فخر علونسبت جو دونوں مماثل اور مشابہ ہیں عطاء فرمایا۔ یعنی تمہیں سادات کا داماد ہونے کی فضیلت عطاء کی اور نیز بنی فاطمہ امہات میں سے پیدا کر کے تمہارے نسب کو عزت بخشی اور میری نعمت کا شکر کرتونے میری خدیجہ کو پایا۔ یعنی بنی اسحاق کی وجہ سے ایک تو آبائی عزت تھی اور دوسری بنی فاطمہ ہونے کی عزت اس کے ساتھ ملحق ہوئی اور سادات کی دامادی کی طرف اس عاجز کی بیوی کی طرف اشارہ ہے۔ جو سیدہ سندی سادات دہلی میں سے ہیں۔ میر درد کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اس فاطمی تعلق کی طرف اس کشف کی طرف اشارہ ہے جو آج سے تیس برس پہلے براہین احمدیہ میں شائع کیاگیا۔ جس میں میں نے دیکھا تھا کہ حضرت پنج تن، سید الکونین، حسنین، فاطمتہ الزہرا اور علیؓ عین بیداری میں آئے اور حضرت فاطمہؓ نے کمال محبت اور مادرانہ عطوفت کے رنگ میں اس خاکسار کا سر اپنی ران پر رکھ لیا اور عالم خاموشی میں ایک غمگین صورت بنا کر بیٹھے رہے۔ اسی روز سے مجھ کو اس خونی آمیزش کے تعلق پر یقین کلی ہوا۔ فالحمدﷲ علی ذلک! ‘‘
مرزاکے خدا اور فرشتوں کے تین تین نام
	مرزاقادیانی کے خدا کے تین نام ہیں۔ یلاش، مرزا اور عاج۔
	یلاش کے معنی تو بھوسہ کے ہیں اورمرزا کے معنی مغل بچہ کے ہیں اور عاج کے معنی ہیں گوبر اور ایسا ہی مرزاقادیانی کے فرشتوں کے بھی تین ہی نام ہیں۔ ٹیچی خیراتی اور شیر علی۔
	ٹیچی کے معنی ٹچ وقت پر روپیہ لانے والا۔ یا مٹھی گرم کرنے والا یا عقل کا اندھا اور گانٹھ کا پورا۔ خیراتی کے معنی زکوٰۃ اور چندوں پر ڈاکہ ڈالنے والا یا چندہ بٹورنے والا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter