Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

57 - 463
مصلیٰ سرور کونینﷺ کو بوقت امامت عین نماز کے وسط میں جب کہ وہ بیت المقدس کو قبلہ قرار دئیے ہوئے ہوں آئے، تو صادق المصدوق نزول وحی پر ہی ایڑیوں پر گھوم کر تعمیل کریں۔ مگر افسوس پنجابی نبی چونکہ وحی الٰہی کو شاید یقین کے مرتبہ سے کم سمجھتا ہے جو اس کی تعمیل میں قادیان کی مسجد اقصیٰ کو قبلہ نہ قرار دیتا ہوا۔ آیت کریمہ کا مصداق تو بنتا ہے مگر عمل ندارد ہی کرتا ہے۔ اگر یہ آن واحد کے کروڑویں حصہ سے کم مان بھی لیا جائے تو یہ نعوذ باﷲ کہ ابراہیم سے مراد مرزا ہی ہے۔ کیونکہ خدا کے خزانوں میں شاید امساک ہے جو ابراہیم ہی کے نام سے مرزا کو یاد کیاجارہا ہے۔ تو بھی مرزاقادیانی نے اس میں وہ لغزش کھائی۔ جس کی تلافی قیامت تک نہ ہو سکے گی۔
	بندۂ خدا! جب آپ آدم بنے نوح ہوئے ابراہیم کا نام لیا موسیٰ وعیسیٰ کی بڑ ہانکی اور محمد احمد سے فضیلت سنانے پر خوف خدا نہ آیا تو وہ ابراہیمی اینٹوں اور پتھروں کا گھر جسے خدا کا گھر کہا جاتا ہے کو بدل دینے میں کون سا حجاب آگیا۔ اچھا ہوتا کہ جس طرح دمشقی منارہ یعنی مقام نزول عیسیٰ علیہ السلام میں جدت اختیار کی گئی تھی اور کرعہ سے قادیان اور دمشق سے جو استعارہ لیاگیا تھا۔ یہاں بھی بیت الحرام کو مسجد اقصیٰ جو خود ساخت مسجد قادیان میں آپکی تھی۔ اسی کو ملجا وماویٰ قرار دیا ہوتا۔ پھر دھڑلے سے مریدا بالو فاحج کرتے اور اس طرح سے دین اسلام کا صفایا ہوتا مگر   ؎
نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
	قارئین! اگر میں تمام آیات بیان کروں اور ان کی توجیہات سپرد قلم کروں تو یہ ایک ضخیم حجم اور علیحدہ باب چاہتی ہیں اور میرا اختصار اس کی اجازت نہیں دیتا۔ اس لئے اسی ایک نقطہ پر باقی آیات کو خود حل فرماویں اور میں بھی انشاء اﷲ تصویر مرزا میں آپ کی ضیافت طبع کے لئے کچھ روکھا سوکھا سامان کروںگا۔ مرزائیو!
مجھ سا مشتاق زمانے میں نہ پاؤ گے کہیں
گرچہ ڈھونڈو گے چراغ رخ زیبا لے کر
فرمان رسالت کا مرتبہ
مرزاآنجہانی کے نزدیک
دل سے اس قول پہ لاحول ہے جانب سے مرے
کہ بتائے کوئی جس قول کو ہمنائے حدیث
	’’میرے اس دعویٰ کی (مسیح موعود) حدیث بنیاد نہیں۔ بلکہ قرآن اور وہ وحی ہے۔ جو میرے پر نازل ہوئی۔ ہاں تائیدی طور پر ہم وہ حدیثیں بھی پیش کرتے ہیں جو قرآن شریف کے مطابق ہیں اور میری وحی کے معارض نہیں اور دوسری حدیثوں کو ہم ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں۔‘‘ 					(اعجاز احمدی ص۳۰، خزائن ج۱۹ ص۱۴۰)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter