Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

53 - 463
ببیں عقل ودانش بباید گریست
ایمان کے دشمن ہیں جلوے بت کافر کے
فتنے تو ذرا دیکھو ترکیب عناصر کے
	یہ پاک تثلیث خوب جمی ایک صاحب خدا بن گئے۔ دوسرے رسول اور تیسرے دین۔ اگر ناگوار نہ گزرے تو مرزاغلام مرتضیٰ قادیانی کا غلام حذف کرتے ہوئے مرتضیٰ بھی بنالیں تو بہت بہتر ہوگا۔ کیونکہ چہار درویش ہونے سے معاملہ آسانی سے پایۂ تکمیل کو پہنچتا رہے گا۔
ہمنشیں پوچھ نہ اس بزم کا افسانہ ناز
دیکھ کر آیا ہوں بندے کا خدا ہوجانا
قرآن کریم اور حدیث شریف کا مرتبہ
	اور مکرر نزول مرزائے قادیان کے لئے (البشریٰ ج۲ ص۱۱۹، تذکرہ ص۶۷۴) پر فرماتے ہیں۔ ’’میں تو بس قرآن ہی کی طرح ہوں اور قریب ہے کہ میرے ہاتھ پر ظاہر ہوگا۔ جو کچھ قرآن سے ظاہر ہوا۔‘‘
	پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ:
	’’قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷)
	(درثمین ص۱۷۲، فارسی، نزول المسیح ص۹۹،۱۰۰، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷،۴۷۸) پر ایک فارسی نظم سپرد قلم کرتے ہیں۔
آنچہ من بشنوم زوحی خدا
بخدا پاک دانمش زخطا
ہمچوں قرآں منزہ اش دانم
از خطاہا ہمین است ایمانم
آن یقین کہ بود عیسیٰ را
برکلامے کہ شد برو القا
وآن یقین کلیم برتورات
وآں یقین ہائے سید السادات
کم نیم زاں ہمہ بود یقیں

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter