Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

5 - 463
نے ایسا جامع اور مدلل رسالہ کبھی نہیں دیکھا۔ میں مصنف کی اس کوشش کی داد دیتا ہوا اس پاک لایزال کا شکریہ کرتا ہوں کہ اے رب العالمین اب بھی تیری مخلوق میں ایسی ہستیاں موجود ہیں جو باطل کا مقابلہ بخوبی کرتے ہیں اور خصوصاً اس فرقے مرزائیہ کے لئے ایسی ہی ایک جامع کتاب ہونی چاہئے تاکہ ان کا ناطقہ بند کردیا جاوے۔ مجھے امید ہے کہ اگر دوسرا ایڈیشن نوبت مرزا تیار ہو تو بندہ کو فراموش نہ فرمائیںگے ضرور بالضرور بندے کے پاس ایک نسخہ بھیجیںگے اور میں اس بات میں کوشاں ہوں کہ اشاعت میں توسیع ہو اور آپ کا بازو مضبوط کردیا جائے۔
جناب حضرت مولانا مولوی محمد عبدالعزیزؒ 
شیخ الحدیث وناظم مدرسہ انوار العلوم گوجرانوالہ کا ارشاد
	آپ کا ہدیہ سنیہ وعطیہ موصول ہوکر موجب بہجت وسرور ہوا۔ اﷲتعالیٰ آپ کو جزاء خیر عطاء کرے کہ آپ نے خدمت اسلام میں اپنی ہمت صرف کر کے گروہ ناہنجار کے خسران کا سامان بہم پہنچادیا۔ اس جگہ انشاء اﷲ آپ کی کتاب کے متعلق مناسب عرض کیا جاوے گا۔ اپنی دعاؤں سے یاد فرماتے رہا کریں۔
فخر سادات بلبل پنجاب جناب ابوالحسنات سید محمد احمد قادریؒ
خطیب مسجد وزیرخاں لاہور کا ارشاد
	جناب کا مؤلفہ نوشتہ غیب میں نے پڑھا۔ مطالعہ نے مجھے اس نتیجہ پر پہنچایا کہ ایسی دلچسپ طرز میں ابھی تک شائد تردید مرزائیت نہیں کی گئی۔ طرز تحریر مضمون نگاری اور جوابات الزامی کا تسلسل نہایت پاکیزہ ہے۔
علامہ زمان مفتی دوراں شیخ الاسلام حضرت مولانا محمد کفایت اﷲؒ
صدر مدرسین مدرسہ امینیہ وصدر جمعیت العلماء ہند دہلی کا ارشاد
	آپ کی کتاب نوشتہ غیب پہنچی تھی۔ مجھے افسوس ہے کہ اس کے متعلق اظہار رائے میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔ میری مشغولی اور ضروریات میں انہماک پر نظر رکھتے ہوئے معاف فرمائیں۔ کتاب جس نیک مقصد سے لکھی گئی ہے وہ آج کل مسلمانان ہند کے لئے نہایت اہم وارفع ہے۔ فرقہ ضالہ مرزائیہ نے مسلمانوں کو مذہبی، معاشرتی سیاسی گمراہی میں مبتلا کرنے کے تمام ذرائع اختیار کر رکھے ہیں اور طرح طرح کے دام وتزویر بچھا رکھے ہیں۔ آپ نے نوشتہ غیب کے ذریعہ امت مرحومہ محمدیہ کو امت مرزائیہ کے دجل وتلبیس کا شکار ہونے سے بچانے کا مبارک انتظام کیا ہے۔ اس کا اجر جزیل بارگاہ رب العزۃ جل شانہ سے آپ کو ملے گا۔ فقیر کی مخلصانہ دعا ہے کہ اﷲتعالیٰ آپ کی سعی مشکور فرمائے اور نوشتہ غیب کو مقبولیت عامہ عطاء کرے اور مسلمانان ہند کو مرزائیت کی تاریکیوں سے نکالنے اور راہ حق وصواب ان پر منکشف کرنے کے لئے نوشتہ غیب کو آفتاب ہدایت بناکر نور افگن کرے۔ آمین!
فخر ملت والدین جناب مولانا مولوی محمد الدینؒ
خطیب جامع ملیہ وزیرآباد کا ارشاد

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter