Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

4 - 463
نے خوب ہی کھولی ہے۔ اگر نوشتہ غیب کی بابت یہ عرض کیا جائے کہ اس کا مطالعہ تردید مرزائیت کے لئے دوسری کتابوں سے بے نیاز کردیتا ہے تو اس میں مبالغہ مطلق نہ ہوگا۔ درحقیقت کتاب مذکور ایک جامع کتاب ہے۔ اس امر میں آپ کی کاوشیں قابل داد اور باعث صد شکریہ ہیں۔ اﷲتعالیٰ آپ کی اس دینی خدمت کو قبول فرمائے۔ اس کی اشاعت کے لئے کافی پروپیگنڈا کیجئے۔ میں بھی اپنی تقریروں میں اس کا تذکرہ کیا کروںگا۔ انشاء اﷲ اپنی دوسری تصنیف نوبت مرزا تیار ہونے پر ضرور بھیجیں ممنون ہوںگا۔
جناب مولانا عبدالغنیؒ سہارنپوری گمٹالوی گورداسپور کا ارشاد
	السلام علیکم! میں نے جناب کے مرسلہ بہ نوشتہ غیب کے دستے اور بھالے کو اوّل آخر سے دیکھا بھالا۔ حرب قادیانی میں یہ حربہ ماشاء اﷲ خوب کافی وافی ہے۔ اس صنعت کا جدید حربہ کسی نے تیار کیا۔ ایسی شدید شیطانی جنگ میں سیف اور حربہ کی ضرورت ہے    ؎
خالد برائے کفر عرب سیف تھے عیاں
خالد وزیرآبادی سیف کفر قادیاں
فخر ملت والدین جناب مولانا مولوی احمد علی لاہوریؒ 
ناظم انجمن خدام الدین لاہور کا ارشاد
	بندہ نے نوشتہ غیب کا مقامات مدیدہ سے نہایت ہی غور سے مطالعہ کیا۔ انشاء اﷲتعالیٰ مسلمانوں کو فتنۂ دجالیت سے بچانے کا کفیل ہے اور مرزائیوں کو کفر مرزائیت سے تائب بنانے اور دائرہ اسلام میں کھینچ کر لانے کے لئے حبل متین ہے۔ علاوہ اس کے مرزائیت کے قلعہ پر گولہ باری کرنے کے لئے ایک زبردست توپخانہ ہے۔ خداتعالیٰ حضرت مصنف کی اس سعی بلیغ کو قبول فرمائے اور اسے ان کی نجات دارین کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا الہ العالمین!
زبدۃ الاماثل والا فاضل شیخ الاسلام 
جناب مولانا سید مہدی حسنؒ مفتی راندھیر کا ارشاد
	آپ کی کتاب نوشتہ غیب پہنچی اور اس کے مطالعہ سے محظوظ ہوا۔ واقعی بہت ہی سہل طریق سے نکاح قادیانی کو طشت ازبام کیا ہے۔ زبان پیرایۂ دلچسپ ایسا کہ ہر شخص اس کو پڑھے بغیر نہ چھوڑے اﷲتعالیٰ آپ کو مسلمانوں کی طرف سے جزائے خیر دے اور اس کے ذریعہ گمراہوں کی ہدایت کرے۔ آمین میں حتیٰ الوسع دوستوں کو اس طرف متوجہ کروںگا۔ قلوب خدائے تعالیٰ کے قبضۂ قدرت میں ہیں۔ دعاء کرتا ہوں کہ اﷲتعالیٰ آپ کو مقاصد میں کامیاب کرے اور آپ کی تالیفات کو قبولیت عامہ بخشے۔
فاضل اجل جناب مولانا قاضی محمد علیؒ 
خطیب مسجد سنہری لاہور کا ارشاد
	آپ کا ارسال کردہ رسالہ نوشتہ غیب پہنچ گیا۔ احقر نے مطالعہ کیا طبیعت میں ازحد بشاشت پیدا ہو گی۔ جی چاہتا تھا کہ اس کو دیکھتا ہی رہوں۔ میری نظر سے بہت سے رسالے گزرے۔ مگر میں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter