Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

48 - 463
لیوا لاکھوں درہم زکوٰۃ نکالیں اور ہزار ہزار اونٹ معہ غلہ قربان کریں اور یہ تھے کون، وہی عرب کے بدو جن کو پیٹ بھر کر روٹی پہننے کو چیتھڑا رہنے کو جھونپڑا بھی میسر نہ تھا۔ آقائے نامدار محمدمصطفیٰﷺ کی برکت ورحمت سے ربع مسکون پر ثلث کے مالک اور استاد جہاں ہوئے۔ مگر اپنا یہ حال ہے کہ بوقت رحلت مٹی کا دیا بھی موجود نہ تھا۔ جو جلایا جاتا اور امت کی ماں روشنی میں سرور جہاںﷺ کو رخصت کرسکتی کسی نے کیا خوب کہا ہے   ؎
قدموں میں ڈھیر اشرفیوں کا لگا ہوا
اور تین دن سے پیٹ پہ پتھر بندھا ہوا
ہیں دوسروں کے واسطے سیم وزر و گوہر
اور اپنا یہ حال ہے کہ ہے چولہا بجھا ہوا
قصریٰ کا تاج روندنے کو پاؤں کے تلے
اور بوریا کھجور کا گھر میں بچھا ہوا
	آقائے دو جہاں سرکار مدینہﷺ کی سیرت کا پہلو دنیا سے بے رغبتی اور مسکینی میں ڈوبا ہوا ہے۔ اور اپنے لئے کریم جہاں سے ہمیشہ ملتجی ہوئے۔ الٰہی غریبوں میں رکھیو اور انہیں میں لے جائیو اور انہیں کے ساتھ حشر کیجئیو۔
	ہمدردی کی آنکھیں خون کے آنسو روتی ہیں اور محبت سے لبریز دل یاد محبوب میں تڑپ تڑپ کر بے قرار ہو جاتا ہے۔ جب آقائے زماںﷺ کی ایک دعاء یاد آتی ہے کیا عجیب دعاء ہے اہل اﷲ کے لئے وجد کا سماں پیش کر دے گی۔ فرماتے ہیں الٰہی ایک دن بھوکا رہوں اور ایک دن کھانے کو بھوک میں تیرے سامنے گڑ گڑاؤں تجھ سے مانگوں اور کھا کر کہ تیری حمد وثناء کروں۔
	واﷲ! جب حضورﷺ سرور جن وانس کی بے لوث زندگی اور نیکی وطہارت میں ڈوبے ہوئے واقعات پر نظر پڑتی ہے تو بے اختیار منہ سے نکل جاتا ہے کہ لاریب تو خدا کا رسول اور سچا نبی تھا۔ شان نبوت کی درخشانی دیکھو کہ آل پاکؓ کے لئے رب کعبہ سے کیا مانگ رہے ہیں۔ اﷲ اﷲ کس چیز کی تمنا ہو رہی ہے۔ اس خدا کے پیارے پر دنیا کی تمام سلطنتیں قربان کر دی جائیں تو بجا ہے   ؎
تمنا ہے کہ اک اک بال کی سو سو بلائیں لوں
	’’عن ابی ہریرۃؓ ان رسول اﷲﷺ قال اللہم اجعل رزق ال محمد قوتا (مسند احمد ج۲ ص۴۴۶)‘‘ ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا اے اﷲ محمد کی اولاد کا رزق بقدر کفایت ہو۔
	اب ظل اور بروز کے دعویدار کو دیکھو تو ساری زندگی ان واقعات سے محض کوری ہی ملے گی۔ بلکہ آپ کو کستوری اور معجون وعنبر کے دھندوں میں ہی پاؤ گے اور اولاد کے لئے ایسی دعاء کے لئے کبھی لب کشا تو کیا ایسے پاک جذبہ کا خیال بھی ہوا ہوگا اور اگر ہوتا بھی تو ان پر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter