Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

44 - 463
	کون سے نبی نے محل بنوائے۔ جن کو فیشن ایبل کونچ اور میزوں سے آراستہ کیا اور قیمتی قالین پاؤں کی ٹھوکروں کی نظر کئے، قطعے اور تصویریں دیواروں کے ساتھ آویزاں کئے۔ قد آدم آئینے لگوائے اور بیش قیمت پردوں سے دردازوں کو ڈھانپ دیا۔ قصر نبوت کو ایک نظر دیکھنے سے شاہی ایوان کا دھوکہ ہوتا ہے۔ قادیان میں جاؤ اور امارت کی شان دیکھو، پوری بادشاہی کا نقشہ نظر آئے گا۔ وہاں پر پرائیویٹ سیکرٹری ملیںگے۔ محاسب خزانہ دکھائی دے گا۔ آڈٹ آفیسر موجود ہیں۔ ناظرین دعوت مال وتبلیغ بیٹھے ہیں۔ مسیح قادیانی کی چہیتی بھیڑیں دجل کی مشین میں سیقل ہورہی ہیں۔ امیر مرزائیہ ملاقات کارے دارد ہے۔ نقیب وچاؤش موجود ہیں۔ غرضیکہ شاہی سلسلہ بھی پانی بھرتا نظر آئے گا۔ غور فرمائیے کسی نبی کی سیرت میں بھی ایسی باتیں آپ کو مل سکتی ہیں؟ ہرگز نہیں اور طرفہ یہ ہے کہ ابھی مرزاقادیانی غربت اور درویشی کے رنگ میں آئے ہیں اور اپنے آپ کو عاجز قرار دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ دنیاوی محبت کا چولہ ہم نے نظر آتش کردیا۔ سبحان اﷲ اگر نہ کیا ہوتا تو شاہان جہاں یہاں سے فیشن سیکھتے اور سبق لیتے ظل کی تصویر کے بعد اصل کا بھی ملاحظہ کریں۔
	ایسے ہی اور صدہا واقعات صفحۂ تاریخ پر رقم ہیں۔ جن سے آپ کی تبلیغ کا پتہ چلتا ہے اور یہ جو کتابیں سیاہ کر دی گئی ہیں اور کولہو کے بیل کی طرح ایک ہی چیز کا باربار اعادہ کیا گیا ہے۔ ان میں سوائے ان باتوں کے کہ عیسیٰ علیہ السلام مرگئے میں مسیح موعود ہوں۔ کلام مجید کے معجزات محض مسمریزم ہیں اور جابجا اپنی تعریفوں کے پل اور چندہ دہندگان کی فہرستیں اور اپنی دعاؤں کی قبولیت اور ایسی ہی بے معنی باتیں جن سے اہل اسلام کو کچھ حاصل نہیں۔ بلکہ خیالات کو اور پراگندہ کرنے والی باتیں درج کرنے کے علاوہ اور کیا لکھا ہے اور ایسی کتابیں اسلامی دنیا کو کیا فائدہ پہنچا سکتی ہیں کوئی ایسی بات پیش کریں جس سے یہ معلوم ہو کہ آپ کی وجہ سے اسلامی دنیا کو یہ فیض حاصل ہوا۔ مگر یہ بات میں دعویٰ سے پیش کرتا ہوں کہ کوئی ایسی خوبی آپ نہ بتلا سکیںگے نہ بتلا سکیںگے۔
	بہرحال ہمیں اصل اور فرع میں قاعدہ کلیہ کے مطابق ایک ہی چیز نظر آنی چاہئے۔ مثال کے طور پر شیشہ میں اپنی ہی شکل نظر آنی لازم ملزوم ہے۔ یہ غیر ممکن ہے کہ زنگی کافور دکھلائی دے۔
	سردر کون ومکانﷺ کی روحانی فوٹو ہمیں مرزا آنجہانی میں قطعاً دلکھلائی نہیں دیتی۔ آپﷺ کی بعثت سے لاکھوں مشرکین اسلام کی چوکھٹ پر جام توحید سے سرشار ہوئے اور مرزا کی بعثت سے کروڑوں مسلمان کا فرٹھہرائے گئے۔ یہ اچھی اسلام نوازی ہوئی۔ گھر کے آدمی ہی کافروں کے زمرے میں شمار ہوئے۔ فرقان حمید تو مسیح موعود کی بعثت پر یہ فرمائے۔ ’’وان من اہل الکتاب الالیؤمنن بہ قبل موتہ (نسائّ۱۵۹)‘‘ اور اہل کتاب سے کوئی ایسا باقی نہ رہے گا جو مسیح موعود کی بعثت پر اپنی موت سے پہلے ایمان نہ لائے۔ مگر افسوس عجیب عشق کا الٹا اثر نکلا کے مصداق نصاریٰ کالعدم کی بجائے ترقی کریں اور اس قدر ترقی کریںکہ ۳۰فیصدی مردم شماری میں دوسری اقوام سے زیادہ ہوں۔
	قطع نظر دیگر ممالک کے صرف ضلع گورداسپور میں مرزاقادیانی کے دعویٰ کسر صلیب کی برکت سے حسب ذیل اعداد وشمار ترقی کریں۔ اپنے ضلع کی یہ حالت ہو تو دوسروں کا اﷲ ہی حافظ ہے۔ مرزائیو! گو ہوش سے سنو اور پھوٹی آنکھوں سے دیکھو کہ مرزاقادیانی کی بعثت اسلام نواز ہے یا عیسائی پرور۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter