Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

41 - 463
اور سب سے زیادہ قابل رحم یہ بات تھی کہ عشق کا آزار بھی دم نہ لینے دیتا تھا اور یہ بے کسی کا ساتھی قریب المرگ ہونے پہ بھی نہ چھوٹا اور لطف یہ ہے کہ یہ آسمانی منکوحہ قرار دی جاچکی تھی اور اس کے لئے صدہا پیش گوئیاں بنائی گئیں اور پورا نہ ہونے کی صورت میں انتہائی ذلالت کی ذمہ داری لیتے ہوئے یہاں تک کہاگیاکہ اگر یہ پیش گوئی پوری نہ ہو تو مجھے بد سے بدتر سمجھو۔
	یہ تو حضرت صاحب کا اپنا طرز عمل ہے۔ مگر افسوس تو یہ ہے کہ رسول اکرمﷺ تو جہاد کے لئے یہ حکم دیں۔
	’’عن ابی سعید الخذریؓ قال سئل رسول اﷲﷺ ای الناس افضل قال رجل یجاہد فی سبیل اﷲ قالوا ثم من قال ثم مؤمن شعب من الشعاب یتقی ربہ ویدع الناس من شرہ۰ ہذا حدیث حسن صحیح (ترمذی ج۱ ص۲۹۵، باب ماجاء ای الناس افضل)‘‘ ابی سعید خذریؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اکرمﷺ سے سوال کیا کہ انسانوں میں سے افضل کون ہے تو فرمایا وہ آدمی سب سے بہتر ہے جو خدا کی راہ میں جہاد کرے پھر میں نے عرض کیا اس کے بعد فرمایا وہ مؤمن جو جوانی میں خدا سے ڈرے اور دنیا سے بھلائی کرے۔
	ذیل میں چند ایک فرمان رسالت زادۃ ایمانا کے لئے اور پیش کئے جاتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں۔
	’’عن عبداﷲ بن عمروبن العاصؓ ان النبیﷺ قال القتل فی سبیل اﷲ یکفر کل شئی الا الدین (مسلم ج۲ ص۱۳۵، باب من قتل فی سبیل اﷲ کفرت خطایاہ الاالدین)‘‘ عبداﷲ بن عمر وبن عاص سے روایت ہے۔ رسول اﷲﷺ نے فرمایا اﷲ تعالیٰ کی راہ میں قتل ہوجانے سے سوائے قرض کے باقی سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
	’’عن ابی عبسؓ قال قال رسول اﷲﷺ ما غبرت قد ما عبد فی سبیل اﷲ فتمسہ النار (بخاری ج۱ ص۳۹۴، باب من اغبرت قد ماہ فی سبیل اﷲ)‘‘ ابو عبسؓ سے روایت ہے کہ اس نے کہا رسول اﷲﷺ نے فرمایا۔ انسان کے دوقدم اﷲتعالیٰ کی راہ میں غبار آلود ہوں۔ پھر دوزخ میں جائیں یہ نہیں ہوسکتا۔
	’’عن انسؓ قال قال رسول اﷲﷺ لغدوۃ فے سبیل اﷲ اوروحۃ خیر من الدنیا وما فیہا (بخاری ج۱ ص۳۹۲، باب الغدوۃ والروحۃ  فی سبیل اﷲ، مسلم ج۲ ص۱۳۴)‘‘ انسؓ سے روایت ہے اس نے کہا رسول اﷲﷺ نے فرمایا اﷲتعالیٰ کی راہ (یعنی جہاد) میں ایک دن کی صبح یا ایک دن کی شام ساری دنیا سے زیادہ بہتر ہے۔
	رب قدوس کا وہ پراز حکمت حکم جو سرکار مدینہﷺ کو ہوا تھا ملاحظہ کریں۔
	’’یایہا النبی جاہد الکفار والمنٰفقین واغلظ علیہم (توبہ:۷۳)‘‘ اے میرے محبوب کفار ومنافقین کے ساتھ جہاد کرو اور ان پر سختی کرو۔
	’’الذین امنوا وھاجروا وجاہدوا فی سبیل اﷲ باموالہم وانفسہم اعظم درجۃ عنداﷲ واولئک ہم الفائزون۰ یبشرہم ربہم برحمۃ منہ ورضوان وجنّٰت لہم فیھا نعیم مقیم۰ خلدین فیہا ابدا۰ ان اﷲ عندہ اجر عظیم (توبہ:۲۰تا۲۲)‘‘ وہ لوگ جو ایمان لائے اور دین کے لئے انہوں نے ہجرت کی اور اپنے جان 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter