Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

3 - 463
میں سعی کریںگے اور میں بھی حتیٰ الوسع سعی کروںگا۔ اﷲ تعالیٰ آپ کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔
جناب مولانا غلام بھیگؒ نیرنگ جنرل سیکرٹری 
معتمد عمومی جمعیت مرکزیہ تبلیغ الاسلام انبالہ کا ارشاد
	آپ کا مطبوعہ نوازش نامہ ایک نسخہ کتاب نوشتہ غیب پہنچا۔ کتاب کی خوبی میں شک نہیں اور اس قسم کی کتابیں جس قدر زیادہ شائع ہوں مفید ہوںگی۔ 
فاضل اجل، عالم بے بدل جناب مولانا سید احمدؒ 
شمس العلماء ہند جامع مسجد شاہی دہلی کا ارشاد
	کرم فرمائے بندہ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ! اوّل آپ کا شکر یہ عرض کرتا ہوں کہ آپ نے کتاب نوشتہ غیب ارسال فرماکر مجھے ممنون فرمایا۔ میں نے اس کو تقریباً تمام وکمال مطالعہ کرلیا۔ مرزاقادیانی کے ابتدائی حالات مجھے ذاتی طور پر خود معلوم ہیں۔ اس لئے میں وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جو آپ نے اپنی کتاب نوشتہ غیب میں لکھے ہیں وہ بالکل صحیح اور درست ہیں۔ اس کتاب کے متعلق میری مختصر رائے یہ ہے کہ یہ کتاب اس خوبی اور تحقیق ودلائل کے ساتھ لکھی گئی ہے کہ اگر اس کو بہ نظر انصاف وتأمل اور نفسانیت وتعصب سے علیحدہ ہوکر محض تحقیق حق کے خیال سے مرزائی صاحبان بھی مطالعہ فرمائیں تو یقینا راہ مستقیم پر آجائیںگے۔ لہٰذا کوشش ہونی چاہئے کہ جس طرح بھی ممکن ہو مرزائی صاحبان اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں تاکہ جو مقصد اصلی ہے کہ وہ لوگ راہ راست پر آجائیں وہ حاصل ہو۔ والسلام!
جناب مولانا حسین محمدؒ شیخ الحدیث فیروزپور چھاؤنی کا ارشاد
	آپ کی کتاب نوشتہ غیب پہنچی میں نے اس کتاب کو شروع سے آخر تک بغور پڑھا۔ بے ساختہ آپ کے لئے دل سے دعاء نکلتی ہے۔ اﷲ کرے زور قلم اور زیادہ، پیش گوئی نکاح محمدی بیگم کو جس لطیف اور دلکش پیرائے میں بیان کیا ہے یہ آپ کا ہی حق تھا۔ ایں کا راز تو آید مرداں چنیں کنند۔ میں یقین کرتا ہوں کہ اگر کوئی قادیانی بھی اس کتاب کو پڑھے گا تو بشرطیکہ تعصب نے اس کو اندھا نہ کردیا ہو وہ ضرور اس حقیقت کا قائل ہو جائے گا کہ مرزا غلام احمد قادیانی اپنے جملہ دعاوی میں جھوٹے تھے۔ میں صاحب دولت حضرات کی خدمت میں پرزور سفارش کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کو مرزائی دوستوں میں مفت تقسیم کریں۔ انشاء اﷲ ثواب عظیم حاصل ہوگا۔ ختم نبوت اور دعویٰ نبوت مرزا پر جو بحث آپ نے کی ہے۔ اگرچہ مختصر ہے۔ مگر جامع اس قدر ہے کہ واقعی آپ نے دریا کو کوزہ میں بندکردیا ہے۔ اﷲتعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور خدمت اسلام کی مزید توفیق عطاء فرمائے۔ فقط والسلام!
فخر سادات جناب محمد ابو القاسمؒ صاحب 
سیف صدر آل انڈیا اہلحدیث بنارس کا ارشاد
	جناب کی کتاب نوشتہ غیب جو اپنے باب میں بینظیر کتاب ہے موصول ہوئی۔ سرسری نظر ساری کتاب پر ڈال لی۔ زبان پر بے ساختہ مرحبا وجزاک اﷲ کا جملہ آتارہا۔ متنبی قادیان کی حقیقت آپ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter