Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

36 - 463
	ناظرین کرام! کی خدمت میں چند ایک اشعار بہت سی نسلوں پر فخر کرنے والے پنجابی ضمیمہ نبوت، جے سنگھ بہادر قادیانی کے پیش کئے ہیں۔ جن سے واضح طور پر آپ کی نبوت لفاظی وجاہت سے ٹپکی پڑتی ہے اور کیوں نہ ٹپکے۔ جب کہ قادیان کا پلہ بقول مرزا ارض حرم سے بھاری ہے اور بھاری بھی کیوں نہ ہو جب کہ ایک غیر آباد بنجر زمین جس میں زراعت پیدا ہونے سے ڈرتی تھی میں ایک ہی وجود میں بطورتناسخ ایک لاکھ چوبیس ہزار مرسلین من اﷲ کا بروز مرزا آنجہانی کے وجود میں حلول کرگیا اور اسی پر بس نہیں ہوئی بلکہ اہل ہنود اور سکھ قوم کے ریفارمر بھی آموجود ہوئے اور یہاں تک کہ وہ ابدی میٹھی نیند میں سوتوں کو بیدار کرنے والا صور (نرسنگا) بھی آدھمکا اور اسی پر بس نہیں ہوئی بلکہ کان اﷲ نزل من السماء بھی آپہنچا۔ یعنی خود خدا آسمان سے اتر آیا اور یہ بھی یاد رہے کہ خالی ہاتھ نہیں آئے بلکہ ان کے تمام علوم وخوارق گیان وعرفان بھی حضرت صاحب کے وجود میں دخول کر گئے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر تمام مذاہب کے ہادی اور ان کی خوبیاں ایک ہی متنفس میں جمع ہو کر وہی کام جو ہزاروں برس سے پایۂ تکمیل کو پہنچ رہا ہے اور جس کے پورا کرنے کے لئے ہزاروں ہادیان برحق مبعوث ہوئے اور بقول مرزا پھر بھی وہ نامکمل وناتمام ہی رہا۔ ایک ہی آدمی سرانجام دے سکتا تھا۔ تو قادر وتوانا کی ہستی جو سمیع بصیر ہے نے کیوں پہلے ہی اسے مبعوث نہ کیا۔ تاکہ دنیا صراط مستقیم سے نہ بھٹکتی اور یہ حضرت اپنے دیر سے آنے کے خود معترف ہیں۔ چنانچہ فرماتے ہیں   ؎
اے فخر رسل قرب تو معلومم شد
دیر آمدہ زراہ دور آمدہ
(تریاق القلوب ص۴۲، خزائن ج۱۵ ص۲۱۹)
	مگر افسوس یہ معلوم نہیں ہوا کہ رسولوں کے فخر یعنی مرزاقادیانی سے کون مخاطب ہورہا ہے اور آپ کون سی دوری سے تشریف لارہے ہیں اور وہ کون سے ایسے رسول ہیں جن سے مرزاکی آمد قابل فخر بنی کیا کوئی مرزا کا پٹھو، ان کے نام بتلانے کی زحمت گوارا کرے گا اور ایک اور اہم کڑی ایسی ہے جو سلجھائے جانے کے محتاج ہے۔ کیا کوئی جے سنگھ بہادر کا لال اسے بھی ناخن تدبیر سے کھولے گا۔ یعنی وہ کون سے مردہ ایسے نبی تھے جو مرزا کی آمد سے زندہ ہوئے اور جو مرزا کی آستین میں چھپے بیٹھے ہیں اور اس شعر میں لفظ ہر سے مراد تمام انبیاء علیہم السلام ہیں یا ہر کسی قادیان جیسی بنجر زمین کا نام ہے اور یہ رسول کون سے زمانہ میں آئے کیا نام تھے اور مرزاقادیانی بھی کوئی جیون بوٹی یا مداری کا تھیلا ہے جو مردوں کو زندہ کر رہا ہے اور کیوں نہ کریں۔ جب کہ چشم بدور مثیل مسیح کا بھی تو دعویٰ آپ ہی نے کیا ہے اور ایک اور ایسی گتھی ہے جو سلجھانے کے قابل ہے کیا کوئی مسیح کی بھٹکتی ہوئی بھیڑ اس پر توجہ کرے گی وہ یہ ہے کہ وہ کون سے ایسے رسول ہیں جنہوں نے مرزا کی بعثت پر ناز کیا اور ناز بھی کیوں نہ کیا جاتا۔ جب کہ محمدی بیگم منکوحہ آسمانی جیسی عفیفہ قانتہ جس کے لئے بڑی تعدی سے بیسیوں الہام ہوئے اور جن میں بشر عیش کا الہام قابل قدر تھا۔ مگر افسوس کہ دھرے کے دھرے رہ گئے اور حرف غلط کی طرح مٹ گئے۔ مگر اس کا سایہ دیکھنا بھی نصیب نہ ہوا۔ ایک اور ایسا مشکل مرحلہ ہے جسے سلجھانا کارے دارد۔ ہمارا خیال ہے کہ شاید اس کو مرزاقادیانی آنجہانی دوبارہ بھی آجائیں تو حل نہ کرسکیں۔ اس لئے جو مرزائی ایڑی چوٹی کا زور لاگا کر سلجھائے صحیح معنوں میں وہی مرزاقادیانی کا سچا مرید ہے۔ وہ یہ ہے کہ مرزاقادیانی ایک الہامی عبارت اپنے لئے تجویز فرماتے ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter