Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

2 - 463
	۱۳…	الحاج مولانا حافظ عنایت اﷲؒ جامع گجرات
	۱۴…	مولانا سید حبیبؒ ایڈیٹر سیاست لاہور
	۱۵…	مولانا عبدالمجیدؒ ایڈیٹر اخبار مسلمان سوہدرہ
	۱۶…	مولانا غلام حسینؒ مدیر اخبار المنیر حضرت کیلیانوالہ
	۱۷…	مدیر جریدہ روزنامہ احسان لاہور 
	۱۸…	مولانا محمد الدینؒ خطیب جامع وزیرآباد
				          خاکسار! ایم۔ ایس۔ خالد وزیر آبادی
فاضل اجل عالم بے بدل جناب مولانا مولوی شبیر احمد صاحب عثمانیؒ 
شیخ التفسیر والحدیث دیوبند کا ارشاد
	بعد سلام منون، آنکہ خط اور دو نسخے نوشتہ غیب کے پہنچے۔ ممنون فرمایا میں آج کل سخت عدیم الفرصت ہوں۔ اس لئے جواب خط میں تاخیر ہوئی۔ نوشتہ غیب کو چند مقامات سے مطالعہ کیا جزاکم اﷲ خیرا۔ بڑی مفید اور دلچسپ کتاب لکھی ہے۔ ایک مرتبہ شروع کر دی جائے تو چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا۔ دقیق علمی بحثوں سے زائد اس طرح کے رسائل کی اشاعت سے نفع پہنچ سکتا ہے۔ حق تعالیٰ مزید ہمت اور توفیق ارزانی فرمائے اور آپ کے رسائل کو مقبول بنائے۔
علامہ عصر، فاضل بے بدل جناب مولانا احمد سعید دہلویؒ 
ناظم جمعیت العلماء ہند دہلی کا ارشاد
	السلام علیکم! میں نے آپ کی کتاب نوشتہ غیب بعض بعض مقامات سے پڑھی۔ مجھے افسوس ہے کہ بعض مشاغل کے باعث تمام کتاب کا مطالعہ نہ کرسکا۔ جس قدر میں نے اس کتاب کو پڑھا ہے اس سے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ قادیانیوں کے رد میں بہترین کتاب ہے۔ زبان اور استدلال کے اعتبار سے ایسی سلجھی ہوئی تصنیف میری نظر سے کم گزری ہے۔ خداتعالیٰ نوشتہ غیب کی غیب سے امداد فرمائے اور آپ کی کتاب کو عام مقبولیت حاصل ہو اور روح القدس کی جانب سے آپ کی تائید کی جائے۔ وقت کی سب سے بڑی ضرورت اور اسلام کی سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ قادیانیوں کے استیصال میں پوری سعی کی جائے۔
مولانا محمد مبارک حسین محمودیؒ ناظم وشیخ الحدیث میرٹھ کا ارشاد
	کتاب نوشتہ غیب آج کی ڈاک میں پہنچی۔ آپ نے مرزاقادیانی کا کذب بہتر طریقہ سے ثابت کرتے ہوئے عوام کو اس کے دجل سے بچانے کی سعی فرمائی ہے اور اس کی پیش گوئیوں کو ایسے صحیح دلائل اور انکشاف حقائق سے بے نقاب کردیا ہے کہ جسے ہر شخص سمجھ سکے گا اور اس کے (مرزا قادیانی) دجال اور کذاب ہونے میں کسی کو شک باقی نہیں رہے گا۔ مسلمانوں کا صحیح معنوں میں کوئی نظام نہیں ہے۔ بلکہ ہر مقام پر متعدد انجمنیں بنی ہوئی ہیں اور ان میں سے کوئی کام کر رہی ہے اور کوئی نہیں۔ میں نے آپ کا نوازش نامہ انجمن تبلیغ کے سیکرٹری کو دیا ہے وہ اس 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter