Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

28 - 463
	گڈریوں میں لعل پنہاں نہیں رہتے کیا اچھا ہوتا کہ خدا کے برگزیدوں کی تحقیر کرنے کی بجائے اپنے اخلاق ومحاسن احسن طریق سے بیاں کئے جاتے نہ کہ معصومین کی پگڑیاں اچھالی جاتیں۔ مگر افسوس!
ایں سعادت بزور بازو نیست
تانہ بخشد خدائے بخشندہ
	’’اذ قالت الملئکۃ یمریم ان اﷲ یبشرک بکلمۃ منہ اسمہ المسیح عیسیٰ ابن مریم وجیہا فی الدنیا والآخرۃ ومن المقربین ویکلم الناس فی المہد وکہلا ومن الصلحین قالت رب انی یکون لی ولد ولم یمسسنی بشر قال کذلک اﷲ یخلق مایشاء اذ اقضیٰ امراً فانما یقول لہ لن فیکون ویعلمہ الکتاب والحکمۃ والتورۃ والانجیل ورسولا الیٰ بنی اسرائیل انی قد جئتکم بایۃ من ربکم انی اخلق لکم من الطین کھیئۃ الطیر فانفخ فیہ فیکون طیراً باذن اﷲ وابری الا کمہ والابرص واحی الموتیٰ باذن اﷲ وانبئکم بماتاکلون وما تدخرون فی بیوتکم۰ ان فی ذلک لایۃ لکم ان کنتم مؤمنین۰ ومصدقالما بین یدی من التورۃ ولا حل لکم بعض الذی حرم علیکم وجئتکم بایۃ من ربکم فاتقوا اﷲ واطیعون۰ ان اﷲ ربی وربکم فاعبدوہ ھذا صراط مستقیم (آل عمران:۴۵تا۵۱)‘‘ {جب فرشتوں نے مریم سے کہا اے مریم صرف خدا کے حکم سے ایک لڑکا تمہارے بطن سے پیدا ہوگا۔ خدا تم کو اپنے اس حکم کی خوشخبری دیتا ہے اور اس کا نام ہوگا عیسیٰ مسیح ابن مریم، دنیا اور آخرت دونوں میں رد دار اور خدا کے مقرب بندوں سے ایک مقرب بندہ اور جھولے میں اور ادھیڑ عمر کا ہوکر لوگوں کے ساتھ یکساں کلام کرے گا اور اﷲ کے نیک بندوں میں سے ہوگا۔ کہا مریم نے اے پروردگار میرے ہاں کیسے لڑکا ہوسکتاہے۔ حالانکہ مجھکو تو کسی مرد نے چھوأ تک بھی نہیں۔ اﷲتعالیٰ نے فرمایا اسی طرح ہوگا۔اﷲ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جب وہ کسی کام کو کرنا ٹھان لیتا ہے تو بس اسے فرمادیتا ہے کہ ہو اور وہ ہو جاتا ہے اور خدا تمہارے بیٹے عیسیٰ کو تمام کتب آسمانی اور عقل کی باتیں اور خاص کر تورات اور انجیل سب کچھ سکھا دے گا اور وہ ہمارا پیغمبر ہوگا۔ جس کو ہم بنی اسرائیل کی طرف مبعوث کریںگے اور وہ ان سے کہیں گے کہ میں تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانیاں یعنی معجزے لے کر آیا ہوں اور مجھ کو خدا نے یہ قدرت دی ہے کہ میں تمہارے اطمینان قلب کے لئے مٹی سے پرند کی شکل سا ایک جانور بناؤں پھر اس میں پھونک ماروں اور وہ خدا کے حکم سے اڑنے لگے اور خدا ہی کے حکم سے مادر زاد اندھوں اور کوڑھیوں کو بھلا چنگا اور مردوں کو زندہ کردوں اور جو کچھ تم کھا کر آؤ اور جو کچھ تم نے اپنے گھروں میں چھپا رکھا ہے وہ سب تم کو بتا دوں۔ اگر تم میں ایک ایمان کی صلاحیت ہے تو بے شک ان باتوں میں تمہارے لئے قدرت خدا کی بڑی نشانی ہے اور ہاں تورات جو میرے زمانہ میں موجود ہے میں اس کی تصدیق کرتا ہوں اور میرے پیغمبر بنا کر بھیجنے سے ایک یہ بھی غرض ہے کہ بعض چیزیں جو تم پر حرام ہیں خدا کے حکم سے ان کو تمہارے لئے حلال کردوں اور زبانی دعویٰ سے نہیں بلکہ تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانیاں یعنی معجزے لے کر آیا ہوں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔ بے شک اﷲ ہی میرا پروردگار ہے اور وہی تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو کہ یہی نجات کا سیدھا راستہ ہے۔}
	یوں تو اﷲ کے برگزیدہ اور صاحب کتاب نبی عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں کلام مجید تواتر سے ثبوت پیش کرتا ہے۔ مگر ان سب آیات کریمہ کا یک جا جمع کرنا اور پھر ان پر تبصرہ کرنا کارے دارد ایک علیحدہ ضخیم حجم چاہتا ہے اور ہمارا اختصار اس کی اجازت نہیں دیتا اس لئے ہم صرف ان کے حوالوں پر ہی اکتفا کرتے ہیں اور چند ایک اہم امور کی طرف قدرے توجہ ناظرین کرام کو معاملہ فہمی کے لئے دلاتے ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter