Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

18 - 463
کرتے ہیں۔ اگر یہ عاجز اس عمل کو مکروہ اور قابل نفرت نہ سمجھتا تو خداتعالیٰ کے فضل وتوفیق سے امید قوی رکھتاتھا کہ ان اعجوبہ نمائیوں میں حضرت مسیح ابن مریم سے کم نہ رہتا۔‘‘ 
(ازالہ اوہام ص۳۰۹، خزائن ج۳ ص۲۵۸،۲۵۷)
مسیح، یسوع، عیسیٰ علیہ السلام
	ایک ہی شخص کے تین نام اظہر من الشمس ہیں۔
	۱…	’’ڈوئی یسوع مسیح کو خدا جانتا ہے۔ مگر میں اس کو ایک بندہ عاجز مگر نبی جانتا ہوں۔‘‘					   (رسالہ ریویو ستمبر۱۹۰۲ئ)
	۲…	
کرمکے بودم مراکر دی بشر
من عجب تراز مسیح بے پدر
(ازالہ اوہام ص۳۷۷، خزائن ج۳ ص۲۹۴)
	۳…	’’جن نبیوں کا اس وجود عنصری کے ساتھ آسمان پر جانا تصور کیاگیا ہے وہ دو نبی ہیں۔ ایک یوحنا جس کا نام ایلیا اور ادریس بھی ہے۔ دوسرے مسیح ابن مریم جن کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔‘‘ 				  (توضیح المرام ص۳، خزائن ج۳ ص۵۲)
	۴…	’’اس (خدا) نے مجھے اس بات پر اطلاع دی ہے کہ درحقیقت یسوع مسیح خدا کے نہایت پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے اور ان میں سے ہے جو خدا کے برگزیدہ لوگ ہیں اور ان میں سے ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا اور اپنے نور کے سایہ کے نیچے رکھتا ہے۔‘‘ 					 (تحفہ قیصریہ ص۲۰، خزائن ج۱۲ ص۲۷۲)
	۵…	’’جس قدر عیسائیوں کو حضرت یسوع مسیح سے محبت کرنے کا دعویٰ ہے وہی دعویٰ مسلمانوں کو بھی ہے۔ گویا آنجناب کا وجود عیسائیوںاور مسلمانوں میں ایک مشترکہ جائیداد کی طرح ہے۔‘‘ 			          (تحفہ قیصریہ ص۲۳، خزائن ج۱۲ ص۲۷۵)
	۶…	’’ہم اس جگہ یہودیوں کے قول کو ترجیح دیتے ہیں جو کہتے ہیں کہ یسوع یعنی عیسیٰ، حضرت موسیٰ علیہم السلام کے بعد عین چودھویں صدی میں مدعی نبوت ہوا تھا۔‘‘ 
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۸۸ حاشیہ، خزائن ج۲۱ ص۳۵۹)
	۷…	’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام جو یسوع اور جیزس یا یوز آصف کے نام سے بھی مشہور ہیں یہ ان کا مزار ہے۔‘‘ 			 (راز حقیقت ص۱۹، خزائن ج۱۴ ص۱۷۱)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter