Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

17 - 463
	۳۲…	’’مسیح کا بن باپ پیدا ہونا میری نگاہ میں کچھ عجوبہ بات نہیں۔ برسات کے موسم میں باہر جاکر دیکھئے کتنے کیڑے مکوڑے بغیر ماں باپ پیدا ہوتے ہیں۔‘‘ 
(جنگ مقدس ص۱۹۸ ملخص، خزائن ج۶ ص۲۸۰)
	۳۳…	’’حضرت مسیح ہدایت توحید اور دینی استقامتوں کو دلوں میں قائم کرنے میں قریب قریب ناکام رہے۔‘‘ 		     (ازالہ اوہام ص۳۱۰ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۸)
	۳۴…	’’ایک دفعہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زمین پرآئے تھے تو اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کئی کروڑ مشرک دنیا میں ہوگئے۔ دوبارہ آکر وہ دنیا میں کیا بنائیںگے کہ لوگ ان کے آنے کے خواہشمند ہوں۔‘‘ 			         (بدر ۹؍مئی۱۹۰۷ئ، ملفوظات ج۹ ص۲۴۳)
	۳۵…	’’مسیح کا چال چلن کیا تھا ایک کھاؤ پیو شرابی نہ زاہد نہ عابد نہ حق کا پرستار متکبر خود بین خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔‘‘		      (مکتوبات احمدیہ ج۳ ص۲۳،۲۴)
	۳۶…	’’افسوس ہے کہ جس قدر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے اجتہادات میں غلطیاں ہیں۔ ان کی نظیر کسی اور نبی میں پائی نہیں جاتی۔ شاید خدائی کے لئے یہ بھی ایک شرط ہوگی۔ مگر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان کے بہت سے غلط اجتہادوں اور غلط پیش گوئیوں کی وجہ سے ان کی پیغمبری مشتبہ ہوگئی ہے۔ ہرگز نہیں۔‘‘		          (اعجاز احمدی ص۲۵، خزائن ج۱۹ ص۱۳۵)
	۳۷…	’’ممکن ہے کہ آپ نے معمولی تدبیر کے ساتھ کسی شب کور وغیرہ کو اچھا کیا ہو یا کسی اور ایسی بیماری کا علاج کیا ہو۔ مگر آپ کی بدقسمتی سے اسی زمانہ میں ایک تالاب بھی موجود تھا جس سے بڑے بڑے نشان ظاہر ہوتے تھے۔ خیال ہوسکتا ہے کہ اس تالاب کی مٹی آپ بھی استعمال کرتے ہوںگے۔ اس تالاب سے آپ کے معجزات کی پوری پوری حقیقت کھلتی ہے اور اسی تالاب نے فیصلہ کردیاکہ اگر آپ سے کوئی معجزہ بھی ظاہر ہوا ہو تو وہ معجزہ آپ کا نہیں بلکہ اسی تالاب کا معجزہ ہے اور آپ کے ہاتھ میں سوائے مکروفریب کے کچھ نہیں تھا۔‘‘ 
(ضمیمہ انجام آتھم ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱)
	۳۸…	’’یہ بھی یاد رہے کہ آپ کو کسی قدر جھوٹ بولنے کی بھی عادت تھی۔ جن جن پیش گوئیوں کا اپنی ذات کے متعلق پایا جانا آپ نے فرمایا ہے۔ ان کتابوں میں ان کا نام ونشان نہیں پایا جاتا۔ بلکہ وہ اوروں کے حق میں تھیں۔ جو آپ کے تولد سے پہلے پوری ہوگئیں۔‘‘ 
(ضمیمہ انجام آتھم ص۵ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۸۹)
	۳۹…	’’ہائے کس کے آگے یہ ماتم لے جائیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تین پیش گوئیاں صاف طور پر جھوٹی نکلیں اور آج کون زمین پر ہے جو اس عقدہ کو حل کر سکے۔‘‘ 
(اعجاز احمدی ص۱۴، خزائن ج۱۹ ص۱۲۱)
	۴۰…	’’بہرحال مسیح کی یہ تربی کارروائیاں زمانہ کے مناسب حال بطور خاص مصلحت کے تھیں۔ مگر یاد رکھنا چاہئے کہ یہ عمل ایسا قدر کے لائق نہیں۔ جیسا کہ عوام الناس اس کو خیال 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter