Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

13 - 463
علم کا شہر ہے اور میرا خدا یہ بھی کہتا ہے کہ میں اسباب کے ساتھ اچانک تیرے پاس آؤں گا۔ خطا کروںگا اور بھلائی کروںگا اور اس نے مجھے یہ بھی کہا کہ اے مرزا ہم نے تجھے تمام جہاں کے لئے رحمت بناکر بھیجا اور میرامرتبہ اس کلام سے جانچو۔ آسمان سے کئی تخت اترے مگر میرا تخت سب سے اوپر بچھایا گیا اور میری پاسداری خدایوں فرماتا ہے کہ مرزا جس پر تو ناراض اس پر میں ناراض ہوں اور خدا نے مجھ کو آدم بنایا اور مجھ کو وہ سب چیزیں بخش دیں جو ابو البشر آدم کو دیں تھیں اور میرے بعد کوئی کامل انسان ماں کے پیٹ سے نہ نکلے گا اور مجھ کو خاتم النبیین اور سید المرسلین کا بروز بنایا اور مجھے یہ خطاب دیا کل لک ولا مرک یعنی سب تیرے لئے اور تیرے حکم کے لئے اور گر مجھے پیدا کرنا مشیت ایزدی کو نہ مطلوب ہوتا تو یہ دنیا اور اس کے اسباب پیدا ہی نہ کئے جاتے۔ بلکہ دنیا تو ہیچ ہے یہاں تک کہاگیا لولاک لما خلقت الافلاک یعنی اے مرزا اگر تو نہ ہوتا تو میں آسمانوں کو پیدا ہی نہ کرتا اور چند ایک عربی الہام یہ ہوئے۔ ’’انت منی وانا منک۰ انت منی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی، انت اسمی الاعلیٰ۰ انت منی بمنزلۃ ولدی۰ انت من ماء ناوہم من فشل۰ سرک سری۰ ظہورک ظہوری۰ لاتخف انک انت الاعلیٰ۰ انما امرک اذا اردت شیئاً ان تقول لہ کن فیکون۰ انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘ (تذکرہ والبشریٰ) غرض کہ میں ہی نجات کا اجارہ دار اور جنت کا ٹھیکیدار ہوں اور وہی اس میں جاسکتے ہیں جو مجھ پر ایمان لائیں۔ کیونکہ جو مجھ کو نہیں مانتا وہ خدا اور رسول کو بھی نہیں مانتا۔ پھر وہ مؤمن کیونکر ہو سکتا ہے۔ 
	’’یقبلنی ویصدقنی الاذریت البغایا‘‘ مجھ کو ہر ایک قبول کرتا ہے اور میری تصدیق کرتا ہے ہاں حرام زادے مجھے قبول نہیں کرتے۔ (آئینہ کمالات)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حق میں
	۱…	
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے 
(دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۴۰)
	۲…	’’خدا نے اس امت میں مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔‘‘ 			        (حقیقت الوحی ص۱۴۸، خزائن ج۲۲ ص۱۵۲)
	۳…	’’اے عیسائی مشزیو اب ربنا المسیح مت کہو اور دیکھو آج تم میں ایک ہے جو اس مسیح سے بڑھ کر ہے۔‘‘ 		           (دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳)
	۴…	’’میں سچ کہتا ہوں کہ مسیح کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مرگئے۔ مگر جو شخص میرے ہاتھ سے جام پئے گا جو مجھے دیاگیا ہے وہ ہرگز نہیں مرے گا۔‘‘ 
(ازالہ اوہام ص۲، خزائن ج۳ ص۱۰۴)
	۵…	’’مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں کر سکتا ہوں وہ ہرگز نہ کرسکتا اور وہ نشان جو مجھ سے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter