Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 22 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

9 - 342
مگر اس قوم پر بھی شرک نے جب دام پھیلایا
تو انبوہ کثیر اس قوم کا حق سے پلٹ آیا
یہی لوگ اپنے لوگوں کو خدا کی قوم کہتے تھے
یہی محبوب تھے لیکن یہی معتوب رہتے تھے
ہوئے اس قوم میں اکثر جلیل الشان پیغمبر
چلانا چاہتے تھے جو اسے حق وصداقت پر
یہودی راہ پر آکر بھی رستہ بھول جاتے تھے
وہ اپنے راہنما کو ایک دیوانہ بتاتے تھے
کیا تھا مصر میں فرعون نے دعویٰ خدائی کا
یہودی خوب دم بھرتے تھے اس سے آشنائی کا
عتاب آخر کیا شہنشاہوں کے شاہ نے ان پر
مسلط کردیا فرعون کو اﷲ نے ان پر
کہ یہ بھی اک طریقہ تھا انہیں رستے پہ لانے کا
انہیں ٹھوکر لگا کر خواب غفلت سے جگانے کا
بہت پستی دکھائی آخر اس رفتار نے ان کو
لگائیں ٹھوکریں فرعون کی بے دادنے ان کو
مگر فرعون کے ظلم وستم جب بڑھ گئے حد سے
لگے عبرت پکڑنے لوگ ان کی حالت بد سے
خدائے پاک نے موسیٰ کو ان میں کر دیا پیدا
جو بچپن ہی سے آزادی پے تھے شیدا
ظہور نور حق موسیٰ کو سینا پر نظر آیا
خدا نے جانب فرعون انہیں مبعوث فرمایا
ید بیضا کے ساتھ اس خطہ ظلمت میں درآئے
یہودی قوم کو آزاد کر کے مصر سے لائے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter