Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 22 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

10 - 342
جگایا قوم کی تقدیر کو آواز موسیٰ نے
کیا فرعون کو غرقاب نیل اعجاز موسیٰ نے
عصائے موسوی نے پتھروں کو موم کر ڈالا
بیابانوں کو ان کے واسطے شاداب کر ڈالا
یہی وہ قوم ہے جس کے لئے کھانوں کے مینہ برسے
کہ اترے من وسلویٰ ان کی خاطر آسماں پر سے
مگر جب آزمائش آپڑی یہ قوم گھبرائی
ہوئی باطل سے خائف اور راہ حق سے کترائی
کہا موسیٰ نے اٹھ اے قوم باطل کے مقابل ہو
تیری عزت بڑھے جگ میں تیرا ایمان کامل ہو
تو بولی قوم اے موسیٰ ہمیں آرام کرنے دے
خدا کی نعمتیں ملتی ہیں ان سے پیٹ بھرنے دے
خدا کو ساتھ لے جا اور باطل سے لڑائی کر
ہمارے واسطے خود جا کے قسمت آزمائی کر
ہمیں کیوں ساتھ لے جاتا ہے دنیا سے اجڑنے کو
خدا اور اس کا پیغمبر بہت کافی ہیں لڑنے کو
ڈرایا بارہا موسیٰ نے ان کو قہر باری سے
مگر اس قوم کو مطلب رہا مطلب برآری سے
یہ جب رفعت پر آئی آہ سوجھی اس کو پستی کی
کہ چھوڑی حق پرستی اور گوسالہ پرستی کی
رکھی دنیا میں راہ ورسم حرص خام سے اس نے
دکھائی سرکشی تورات کے احکام سے اس نے
دلائی حضرت داؤد نے اس قوم کو شاہی
مگر اس نے نہ چھوڑی کم نگاہی اور گمراہی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter