Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 22 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

5 - 342
اندر نہ پہنچ جاؤں باستثناء مکہ اور طیبہ کے کیونکہ ان دو شہروں کے داخلے کی مجھے اجازت نہیں اور اگر میں ان میں داخل ہونے کی کوشش بھی کروں تو فرشتے میری مزاحمت کریںگے۔
	اس واقعہ کے بیان کرنے کے بعد حضورﷺ نے منبر پر تین مرتبہ عصاء کو زمین پر مار کر فرمایا یہی طیبہ ہے، یہی طیبہ ہے، یہی طیبہ ہے۔ 	 (مسلم ج۲ ص۴۰۴،۴۰۵، باب ذکر الدجال، ابو داؤد)
	ناظرین! ان ارشادات گرامیہ کو ذہن نشین رکھتے ہوئے صحیفہ تقدیر کو شوق سے مطالعہ کریں۔ انشاء اﷲ! اس میں بہت سی مفید مطلب باتیں آپ کو ملیںگی۔ اﷲتعالیٰ ہم سب کو اس پر چلنے اور عمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین!
رباعیات
ایک روز عیاں ہوگا زوال ہستی
ہو جائے گا معدوم خیال ہستی
اے ہستیٔ فانی پہ اکڑنے والو
سوچا ہے کبھی تم نے مآل ہستی
…………
انسان کو سیہ کار بنادیتی ہے
احساس خدا دل سے مٹا دیتی ہے
کر نفس کی خاطر نہ مسرت کا خیال
یہ ذوق سیہ کاری بڑھا دیتی ہے
…………
باطل کے حجابات اٹھاتا ہوں میں
خوابیدہ خیالات جگاتا ہوں میں
ناظر نہ میری ہستی ناچیز کو دیکھ
سن اس کو جو پیغام سناتا ہوں میں
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
تمہید

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter