Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 22 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

11 - 342
زبور اس قوم کو بخشی گئی لیکن نہ یہ مانی
یہ اپنی حمد کرتی تھی بجائے حمد ربانی
بڑی شوکت ملی اس قوم کو عہد سلیمان میں
عظیم الشان ہیکل ہوگئی تعمیر کنعاں میں
مگر یہ قوم اکثر راہ پر آکر پلٹتی تھی
نہ دینداری میں بڑھتی تھی نہ بے دینی سے ہٹتی تھی
اسے ایوبؑ وزکریاؑ ویحییٰؑ نے بھی سمجھایا
چلن اس قوم کا لیکن نہ ہرگز راہ پر آیا
ہو منزل گمرہی جن کی وہ کیونکر راہ پر آئیں
ملیں اس قوم سے پیغمبروں کو سخت ایذائیں
یہ جھٹلاتی رہی ہر اک نصیحت کرنے والے کو
بتاتی تھی اندھیرا موند کر آنکھیں اجالے کو
مسیح ابن مریم نے بہت اس کو ہدایت کی
مگر یہ آخری دم تک رہی منکر رسالت کی
یہ جھٹلاتی رہی انجیل کی سچی منادی کو
یہ سولی پر چڑھانے لے گئی اس پاک ہادی کو
خلیل اﷲ سے جو وعدہ کیا تھا حق تعالیٰ نے
وہ پورا کردیا ہر طرح سے اس ذات والا نے
وطن بخشا گیا اس کو نمونہ باغ جنت کا
مگر اس قوم میں جذبہ نہ تھا اس کی حفاظت کا
ملی اسحٰق کی اولاد کو شان حکومت بھی
متاع دنیوی بھی اور روحانی رسالت بھی
مگر اس قوم نے ٹھکرادیا ہر ایک نعمت کو
یہ بھڑکاتی رہی ہر دور میں اﷲ کی غیرت کو

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter