Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

92 - 377
	براہین احمدیہ میں جو مرزاقادیانی نے وعدہ کیاتھا کہ نئی روشنی والوں اور پادریوں وغیرہ مذاہب باطلہ پر یہ کتاب حجت ہوگی اور اس سے ہمیشہ کے لئے مجادلات کا خاتمہ فتح عظیم کے ساتھ ہو جائے گا۔ چنانچہ اسی بات پر لوگوں نے زرخطیر اس پر صرف کیا۔ جس کا حال اوپر معلوم ہوا۔ افسوس ہے کہ یہ وعدہ غلط ثابت ہوا۔ اس لئے کہ اس کتاب سے نہ کوئی نیچر راہ راست پر آیا نہ پادری وغیرہ مسلمان ہوئے۔ بلکہ برخلاف اس کے بیس کروڑ سے زیادہ مسلمان جن کی نسبت خود مرزاقادیانی نے لکھا ہے کہ خداتعالیٰ نے پیش گوئی کی ہے کہ قیامت تک وہ گمراہ نہ ہوںگے۔ مشرک اور کافر قرار پائے۔ چنانچہ الحکم میں وہ لکھتے ہیں کہ جو کوئی میری نبوت کی تکذیب کرے یا اس میں تردد کرے۔ اس کے پیچھے نماز پڑھنی میری جماعت پر حرام اور قطعی حرام ہے۔ کیونکہ وہ ہلاک شدہ قوم اور مردہ یعنی کافر ہے۔ 		    (ملخص مجموعہ فتاویٰ احمدیہ ج۱ ص۱۸)
	الغرض تحریر سابق سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ مرزاقادیانی نے براہین احمدیہ میں کمال درجے کی عیاری سے جو اسرار پوشیدہ رکھے تھے وہ بظاہر مرزاقادیانی کے مقصود کے خلاف تھے۔ مگر جب انہوں نے دیکھا کہ ضرورت کے موافق روپیہ اور ہم خیال لوگ جمع ہوگئے تو وہ اس وقت ان اسرار کے ظاہر کرنے کی طرف متوجہ ہوئے اور ایک کتاب تخمیناً ساٹھ جزو کی لکھی۔ جس کا نام ’’ازالۃ الاوہام‘‘ رکھا۔ اس نام سے ظاہر ہے کہ اس میں ان خیالات کا دفعیہ ہے۔ جو مصلحتاً ان کی عیسویت کے مخالف اس میں درج کئے گئے تھے اور اس پوری کتاب میں صرف اسی بحث پر زور دیا کہ میں مسیح موعود ہوں۔ چونکہ ان کامسیح موعود ہونا دو باتوں پر موقوف تھا۔ ایک عیسیٰ علیہ السلام کی موت کا ثبوت دوسرے ان کا خدا کی طرف سے مامور ہونا۔ شق ثانی کی تمہید براہین میں مذکور ہے۔ جس کا حال کسی قدر معلوم ہوا۔ اگر اس نظر سے وہ کتاب دیکھی جائے جس کی خبر ہم دے رہے ہیں۔ تو بحسب فہم ونزاکت طبع معلوم ہوگا کہ کسی قدر داؤ پیچ مرزاقادیانی نے اس میںکئے اور امور کلیہ کو اس میں طے کردیا۔ مثلاً اگلے لوگوں کے برابر ہم ہوسکتے ہیں۔ الہام حجت ہے سلسلہ الہام کا ہمیشہ جاری ہے۔ وحی بحسب ضرورت نازل ہوتی ہے۔ الہام ووحی ایک ہیں۔ الہام قطعی ہوتا ہے۔ الہام کی قابلیت شرط ہے۔ پھر اپنے الہام درج کئے جن سے چند یہاں درج کئے جاتے ہیں۔ ’’قل جاء الحق وزہق الباطل‘‘ 	        (حقیقت الوحی ص۷۰، خزائن ج۲۲ ص۷۳)
	’’الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۷۱، خزائن ج۲۲ ص۷۴)
	’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۷۹، خزائن ج۲۲ ص۸۲)
	’’یحمدک اﷲ من عرشہ ویحمدک ویصلی وما کان اﷲ معذبہم وانت فیہم۰ انی معک وکن معی۰ یا عیسیٰ انی متوفیک‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷)
	’’انا فتحنالک فتحا مبینا‘‘ 	        (حقیقت الوحی ص۷۴، خزائن ج۲۲ ص۷۷)
	’’ولوکان الایمان بالثریا لنا لہ انار اﷲ برہانہ‘‘ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter