Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

86 - 377
آج محمدﷺ کا کام ہے۔ اس لئے کہ ان کے گناہوں کی مغفرت پہلے سے ہوچکی ہے۔ اس الہام کی ضرورت مرزاقادیانی کو بہت تھی اس لئے کہ پیشین گوئیوں میں انہوں نے بہت سی بدعنوانیاں کیں، داؤ پیچ کئے، عہد شکنی کی، دھوکے دئیے، جھوٹ کہے، افتراء کیا، جھوٹی قسمیں کھائیں۔ غرض کوئی دقیقہ اٹھانہ رکھا۔ جیسے رسالہ ’’الہامات مرزا‘‘ میں مذکور ہیں اور انشاء اﷲ تعالیٰ اس کتاب میں بھی متفرق مقام سے معلوم ہوگا۔ باوجود ان حالات کے مرزاقادیانی کے امتیوں کے اعتقاد میں کوئی فرق نہ آیا۔ اس لئے کہ ان کے گناہوں کی مغفرت تو پہلے ہی ہوچکی ہے۔
	۷…	ان کے امتی جنتی ہونا اس الہام سے ’’یا احمد اسکن انت وزوجک الجنۃ نفخت فیک من لدنی روح الصدق‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۹۷،۴۹۸، خزائن ج۱ ص۵۹۰،۵۹۱) یعنی اے احمد تو اور تیری زوجہ جنت میں رہو میں نے تجھ میں صدق کی روح اپنی طرف سے پھونک دی اور روح سے مراد تابع اور رفیق بتلایا۔ اب مرزاقادیانی کی امت کو کس قدر خوشی ہوگی کہ وہ ام المومنین کے مقام میں ہوکر مرزاقادیانی کے ساتھ جنت میں عیش کرے گی۔ اگرچہ ظاہر الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی باغ میں اپنی زوجہ کے ساتھ رہنے کا ان کو حکم ہے۔ مگر چونکہ یہ سنا نہیں گیا کہ کسی باغ میں وہ اپنے امت کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس لئے اس کا حکم مطلب یہی ہوگا کہ اس عالم میں ساری امت کے ساتھ جنت میں رہیں اور ممکن بھی ہے کہ اس عالم میں قلب ماہیت ہوکر مرد عورتیں بن جائیں۔ غرض حوصلہ افزائیاں ایسے ہی وعدوں سے ہوا کرتی ہیں۔
	۸…	ان کی امت پر عذاب نہ ہونا اس الہام سے ’’ماکان اﷲ لیعذبھم وانت فیھم‘‘ (براہین احمدیہ ص۵۱۴، خزائن ج۱ ص۶۱۳) اور اس الہام سے ’’وما ارسلناک الا رحمۃ للعالمین‘‘ (براہین احمدیہ ص۵۰۶، خزائن ج۱ ص۶۰۳) یعنی ہم نے تجھ کو عالمین کے واسطے رحمت بھیجی اور تو جس قوم میں ہے اس پر اﷲ عذاب نہ کرے گا۔
	۹…	مسیح کا اپنی اولاد میں ہونا اس الہام سے ’’یا مریم اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۹۷، خزائن ج۱ ص۵۹۰) یعنی اے مریم تو اور تیرا زوج جنت میں رہو اور اس اجمال کی تفصیل (ازالۃ الاوہام ص۴۱۸، خزائن ج۳ ص۳۱۸) میں یوں کرتے ہیں کہ ’’اس مسیح کو بھی یادرکھو جو اس عاجز کی ذات میں ہے۔ جس کا نام ابن مریم رکھاگیا ہے۔ کیونکہ اس عاجز کو براہین میں مریم کے نام سے بھی پکارا گیا۔‘‘ مقصود یہ کہ مسیحیت کا خاتمہ مرزاقادیانی پر ہونے والا نہیں ہے۔ یہ سلسلہ ان کی ذریت میں بھی جاری رہے گا۔ بلکہ مرزاقادیانی کی تقریر سے تو ظاہر ہے کہ مسیح موعود ان کی اولاد ہی میں ہوگا۔ کیونکہ (ازالۃ الاوہام ص۲۶۱، خزائن ج۳ ص۲۳۱) میں لکھتے ہیں کہ ’’اس بات کا انکار نہیں کہ شاید پیش گوئیوں کے ظاہر معنی کے لحاظ سے مسیح موعود آئندہ پیدا ہو۔‘‘ یہ مضمون کہ ذریت میں ان کے کوئی مسیح ہوگا۔ الہام کے اشارۃ النص سے نکالا گیا کہ جب مرزاقادیانی مریم ہوئے تو ابن مریم بھی کوئی ضرور ہوگا۔ یعنی مرزاقادیانی کا لڑکا اور عبارۃ النص سے ظاہر ہے کہ مرزاقادیانی جنت میں کبھی مریم بنے رہیںگے اور کبھی آدم یعنی مرد اور عورت اور امت کبھی زوج ہوگی۔ کبھی زوجہ اس لئے کہ وہ زوج سے مراد تابع اور رفیق فرماتے ہیں۔ اگرچہ اس کا سمجھنا مشکل ہے۔ لیکن بہرحال دونوں صورتیں ان کی امت کے لئے بشارت سے خالی نہیں۔
	جب براہین احمدیہ میں لوگوں نے یہ الہام دیکھا ہوگا کہ حق تعالیٰ ان کو یا مریم فرماتا ہے تو کسی کو یہ خیال نہ آیا ہوگا کہ مرزاقادیانی آئندہ چل کے اس الہام سے سلسلہ عیسائیوں کا قائم کر لیںگے۔ غرض کسی نے اس کو مہمل سمجھا ہوگا اور کسی نے کسی قسم کی تاویل کرلی ہوگی۔ مگر مرزاقادیانی نے اس وقت اپنے دل کا بھید اور مقصود نہیں بتایا ۔ اسی طرح اور الہاموں کا بھی حال 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter