Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

72 - 377
بھی جائوگے… چنانچہ دس دن کے بعد گیارھویںروز محمد افضل خان صاحب سپرنٹنڈنٹ بندوبست راولپنڈی نے ایک سو دس روپے بھیجے اور بیس روپے ایک اور جگہ سے آئے… سو یہ وہ عظیم الشان پیش گوئی ہے۔ جس کی مفصل حقیقت پر اس جگہ کے چند آریوں کو بخوبی اطلاع ہے۔ اگر قسم دی جائے تو سچی گواہی دیںگے۔‘‘
	انصاف سے دیکھا جائے تو مرزاقادیانی کی اس کارروائی میں ایک قسم کا اعجاز ہے۔ اگرچہ احتیاطاً دس روز کے بعد کی قید لگائی تھی۔ اس لحاظ سے کہ روپے کا معاملہ ہے۔ ممکن ہے کہ بھیجنے والے صاحب وقت مقررہ پر جو خط وکتابت وغیرہ ذرائع سے قرار دیا گیا ہوگا نہ بھیج سکیں۔ مگر ان پر آفرین ہے کہ برابر وقت معین پر بھیج دیا۔ جس سے عقلی پیش گوئی پوری ہوئی۔
	(براہین احمدیہ ص۴۷۱تاص۴۷۳، خزائن ج۱ ص۵۶۲تا۵۶۴) میں لکھتے ہیں کہ ’’نور احمد خاں صاحب الہام کے منکر تھے۔ ان سے کہاگیا کہ خداوند کریم کے حضرت میں دعا کی جائے گی کچھ تعجب نہیں کہ وہ دعا بہ پایۂ اجابت پہنچ کر کوئی ایسی پیش گوئی خداوند کریم ظاہر فرما دے۔ جس کو تم بچشم خود دیکھ جاؤ۔ چنانچہ دعا کی گئی اور علی الصباح بنظر کشفی ایک خط دکھایا گیا جو ایک شخص نے ڈاک میں ڈاکخانہ بھیجا ہے۔ اس خط پر انگریزی زبان میں لکھا ہوا ہے۔ ابی ایم کوڑلر اور عربی میں یہ لکھا ہے ہذا شاہد نزاع چونکہ یہ خاکسار انگریزی زبان سے کچھ واقفیت نہیں رکھتا اس جہت سے پہلے علی الصباح میاں نور احمد صاحب کو اس کشف اور الہام کی اطلاع دے کر انگریزی خوان سے اس انگریزی فقرے کے معنی دریافت کئے گئے تو معلوم ہوگیا کہ اس کے یہ معنی ہیں کہ میں جھگڑنے والا ہوں۔ سو اس خط سے یقینا یہ معلوم ہوگیا کہ کسی جھگڑے کے متعلق کوئی خط آنے والا ہے۔ شام کو ان کے روبرو پادری رجب علی کا خط آگیا۔ جس سے معلوم ہوا کہ اس عاجز کو ایک واقعہ میں گواہ ٹھہرایا ہے۔‘‘
	عقلی معجزے کے لوازم سے ہے کہ جو علوم جانتے ہیں ان کو ایسا چھپانا جیسا کہ کوئی راز کو چھپاتا ہے۔ دیکھئے ونشریسی اور اخرس وغیرہ نے کس عالی حوصلگی سے علم کو چھپایا جو آخر میں معجزے کا کام دیا۔ اسی وجہ سے مرزاقادیانی انگریزی دانی کو چھپاتے ہیں تاکہ ان الہامات میں جو اکثر انگریزی زبان میں ہوا کرتے ہیں۔ جیسا کہ براہین احمدیہ سے ظاہر ہے معجزے کا کام دے۔ اہل دانش پر اس قسم کے معجزات سے یہ امر پوشیدہ نہیں کہ مرزاقادیانی کے لوگ ڈاک خانے میں اور دوسرے شہروں میں متعین ہیں کہ اس قسم کی خبروں کی تحقیق کر کے فوراً لکھ دیا کریں تاکہ معجزات کا رنگ نہ بگڑے۔
	(براہین احمدیہ ص۴۷۴ حاشیہ در حاشیہ، خزائن ج۱ ص۵۶۵) میں لکھتے ہیں۔ ’’از انجملہ ایک یہ ہے کہ ایک دفعہ فجر کے وقت الہام ہوا کہ آج حاجی ارباب محمد لشکر خان کے قرابتی کا روپیہ آتا ہے۔ یہ پیش گوئی بھی بدستور معمول اسی وقت چند آریوں کو بتلائی گئی اور یہ قرار پایا انہیں میں سے ڈاک کے وقت کوئی ڈاکخانے میں جاوے۔ چنانچہ ایک آریہ ملا وامل نامی اس وقت ڈاکخانہ میں گیا اور یہ خبر لایا کہ ہوتی مردان سے دس روپیہ آئے ہیں۔‘‘
	فی الواقع روپیہ بھیجنے اور ڈاکخانے کی ایسے طور پر خبر رکھی کہ بھید نہ کھلنے پائے۔ ہر کسی کا کام نہیں۔ مرزاقادیانی نے عقلی اعجاز کر دکھایا ڈاکخانے والے کی کسی قدر استمالت کی ضرورت ہوئی ہوگی کہ خطوط تقسیم کرنے سے پہلے خبر دے دی یہی تو عقلی معجزات ہیں جو ہر کسی کا کام نہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter