Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

67 - 377
کریمﷺ نے جب بسم اﷲ الرحمن الرحیم! ابتداًء پڑھا تو کسی نے کہا کہ اس میں تو مسیلمہ کا ذکر ہے وہ مدینہ طیبہ میں وفد بنی حنیفہ کے ساتھ آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر مسلمان ہوا۔ مگر ساتھ ہی یہ درخواست بھی کی کہ آدھا ملک اپنے کو دیا جائے۔ جس سے حضرتﷺ خفا ہوگئے پھر یمامہ آکر نبوت کا دعویٰ کیا اور یہ نامہ لکھا۔ ’’من مسیلمۃ رسول اﷲ الیٰ محمد رسول اﷲﷺ اما بعد فانی اشرکت معک فی الامروان لنا نصف الامر ولقریش نصف الامر‘‘ حضرتﷺ نے اس کے جواب میں لکھا۔ ’’بسم اﷲ الرحمن الرحیم من محمد رسول اﷲ الیٰ مسیلمۃ الکذاب سلام علیٰ من اتبع الہدیٰ اما بعد فان الارض ﷲ یورثہا من یشاء من عبادہ والعاقبۃ للمتقین‘‘ (شرح مواہب اللدنیہ ج۴ ص۲۰تا۲۲، فصل الوفد الخامس)‘‘ 
	علامہ برہان الدین وطواطؒ نے (عزر الخصائص الواضحہ) میں لکھا ہے کہ حضرت صدیق اکبرؓ کی اوائل خلافت میں سجاح بنت سویدیربوعیہ نے نبوت کا دعویٰ کیا۔ چونکہ یہ عورت نہایت فصیحہ تھی اور جو بات کہتی مسجع کہتی تھی۔ اس لئے اس کے مسجع اور پرزور تقریروں نے لوگوں کومسخر کرلیا۔ چنانچہ کئی قبیلے عرب کے اس کے ساتھ ہوگئے۔ پھر اس نے بنی تمیم کا قصد کیا۔ چونکہ وہ بہت بڑا قبیلہ ہے۔ اس نے ان سے کہا کہ اگرچہ میں نبیہ ہوں۔ مگر عورت ہوں اگر تم مجھے تائید دوگے تو سلطنت اور امارت تم ہی میں رہے گی۔ انہوں نے قبول کیا ان دنوں مسیلمہ کذاب کی بھی شہرت تھی۔ سجاح نے کہا چلو اس کو آزمائیںگے۔ اگر فی الحقیقت نبی ہے تو مضائقہ نہیں۔ ورنہ اس کی قوم کو شرمندہ کرنا چاہئے اور ایک بڑی فوج لے کر روانہ ہوئی۔ جب مسیلمہ کو یہ حال معلوم ہوا تو گھبرایا اور تحائف وہدایا بھیج کر امن کا خواستگار ہوا۔ جب اس نے امن دیا تو چالیس شخصوں کو لے کر اس کی طرف روانہ ہوا۔ قریب پہنچ کر اپنے رفقاء سے کہا کہ ایک عمدہ خیمہ اس کے لئے نصب کر کے بخور وغیرہ سے معطر کردو۔ چنانچہ خیمہ آراستہ اور معطر کر کے اس کی دعوت کی گئی۔ جب وہ خیمے میں داخل ہوئی اور نبی ونبیہ کا اجتماع ہوا تو ادھر ادھر کی گفتگو اور موانست کے بعد سجاح نے پوچھا کہ تم پر کیا وحی ہوئی۔ مسیلمہ نے کہا ’’الم ترکیف فعل ربک بالحبلی۰ اخرج منہا نسمۃ تسعی۰ من بین صفاق وحشی‘‘  کہا، اس کے بعد کیا کہا ’’ان اﷲ خلق النساء افواجاً وجعل الرجال لہن ازواجا فنولج فیہن غرا میلنا ایلاجا۰ ثم نخرجہا اذاشئن اخراجا۰ فینتجن لنا سخالانتاجا‘‘ سجاح نے کہا اشہد انک نبی اﷲ مسیلمہ نے کہا کیا تم مناسب سمجھتی ہو کہ تم سے نکاح ہو اور تمہاری اور ہماری فوج مل کر کل عرب کو فتح کر لے۔ کہا اچھا ساتھ ہی مسیلمہ نے یہ اشعار پڑھے۔
الاقومی اے النیک
فقدہئی لک المضجع
فان شئت ففی البیت
وان شئت ففی المخدع
وان شئت سلقناک
وان شئت علیٰ اربع
وان شئت بشلثیتہ
وان شئت بہ اجمع

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter