Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

46 - 377
ہوگیا تھا کہ وہ شخص میرا ہی بھیجا ہوا ہے۔ پھر اس پر کفایت نہ کر کے میرے بھیجے ہوئے شخص کی توہین کیوں کی گئی اور اس مسخر گی کی کیا وجہ کہ فلاں نشانی اور فلاں نشانی لا۔ جس سے سراسر میری توہین کی گئی اور میرا فعل لغو ٹھہرایا گیا۔ ادنیٰ تامل سے معلوم ہوسکتا ہے کہ اس سوال کا جواب ان بیہودہ سوال کرنے والوں سے کچھ نہ ہو سکے گا۔ ہاں اس نشانی میں یہ ضرور ہے کہ مالک کے ساتھ اس کو ایسی خصوصیت ہو کہ کسی جعلساز کی کارروائی اور دغابازی کا اشتباہ نہ ہوسکے اور اگر مشتبہ نشانی کی تصدیق کر لیں جو کوئی شخص اپنی عقل سے بنا سکتا ہے۔ جب بھی قابل باز پرس ہوںگے۔اس لئے کہ اکثر بدمعاش مشتبہ نشانیاں بتا کر لوگوں کو دھوکہ دیا کرتے ہیں اور بے وقوف ان کی تصدیق کر کے نقصان اٹھاتے ہیں۔
	اب غور کیجئے کہ نبی کی نشانی کس قسم کی ہونی چاہئے۔ اگر بقول مرزاقادیانی عقلی تدبیر ہی معجزہ ہو۔ جیسے شیش محل وغیرہ تو کیا یہ سمجھا جائے گا کہ وہ خاص خدا کی دی ہوئی نشانی ہے۔ ہرگز نہیں وہ تو ہر شخص جس کو معمولی عقل سے کچھ زیادہ ہو بنا لے سکتا ہے۔
	(شرح مواہب الدنیہ ج۴ ص۲۱) میں علامہ زرقانی نے لکھا ہے کہ مسیلمہ کذاب نے ایک بار کسی تدبیر سے بوتل میں سالم انڈا داخل کر کے قوم کے روبرو پیش کیا کہ دیکھو معجزہ اسے کہتے ہیں۔ چونکہ وہ تدبیر کسی کو معلوم نہ تھی سب مان گئے اور اسی قسم کے اور عقلی معجزے دکھلاتا تھا۔ جن کو جہلاء آیات بینات سمجھتے تھے۔ چنانچہ علامہ زرقانیؒ نے (شرح مواہب ج۴ ص۲۴) میں لکھا ہے کہ جب وہ مارا گیا ایک شاعر نے مرثیہ لکھا۔ جس کا مطلب یہ کہ اس نے کھلی کھلی نشانیاں مثل آفتاب ظاہر کیں۔ کما قال!
لہفی علیک ابا ثمامہ
لہفی علیٰ رکنی یمامہ
کم آیۃ لک فیہم
کالشمس تطلع من غمامہ
	کتاب المختار میں لکھا ہے کہ بعض دوائیں ایسی بھی ہیں کہ اگر سوتے وقت اس کا بخور لیا جائے تو آئندہ کے واقعات معلوم ہوتے ہیں۔ چنانچہ جھوٹے مدعی اسی قسم کے تدابیر سے پیش گوئیاں کرتے ہیں۔
	بولس کا عقلی ہی معجزہ تھا کہ سلطنت چھوڑ کر نصاریٰ میں درویشی ہیئت سے گیا اور ان کا معتمد علیہ بن کر خوش بیانی اور پرزور تقریروں سے ان کو ان کے قبلے سے منحرف کردیا اور کل جانور حلال کر دئیے۔ عیسیٰ علیہ السلام کو ان کا خدا ٹھہرادیا۔
	اسحق اخرس کا عقلی ہی معجزہ تھا کہ دس برس گنگا رہا اور ایک رات کسی تدبیر سے چہرے کو منور بنا کر قرآن نہایت تجوید سے پڑھا علیٰ رؤس الاشہادیہ دعویٰ کیا کہ مجھ سے جاہل اور گنگے شخص کو نبوت ملی چنانچہ تمام کتب آسمانی مجھے یاد ہوگئے اور اب بفضلہ تعالیٰ عالم ہوں جو چاہے مناظرہ کر لے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter