Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

40 - 377
اعلیٰ درجے کے ہوںگے اور جتنے خلاف عقل معجزات کتابوں میں لکھے ہیں سب کو مان لینے پر عقل مجبور ہو جائے گی اور گویا ان سب کا وقت واحد میں مشاہدہ ہوجائے گا۔ اسی وجہ سے جس جس زمانے میں اولیاء اﷲ کی کرامات لوگوں نے برائے العین دیکھ لی ان کو وقوع معجزات میں ذرا بھی شک نہ رہا۔ جو لوگ اس امت مرحومہ میں اولیاء اﷲ کے معتقد ہیں کرامات کے تواتر سے معجزات کا ان کو کچھ ایسا یقین ہے کہ اگر کسی ضعیف روایت سے بھی کوئی معجزہ ثابت ہو تو اس کے وقوع میں ذرا بھی تردد نہیں ہوتا۔ اس سے ظاہر ہے کہ اس زمانے میں اگر معجزات صادر ہوں تو مسلمانوں کے اعتقاد کو اصلی معجزات کی تصدیق میں راسخ اور مستحکم کردیںگے۔ جس سے نبوت پر ایمان مکمل ہو جائے گا اور نئی روشنی والے جو عقلوں کی اطاعت میں ایمان سے علیحدہ ہوئے جاتے ہیں دین سے خارج نہ ہوںگے اور ادیان باطلہ پر حجت قائم ہوگی کہ جس نبی کے تابع کا یہ حال ہو تو متبوع یعنی نبیﷺ کی کیا حالت ہوگی۔ پھر اس مشاہدے کی بدولت جن کی طبیعت میں صلاحیت ہے وہ مشرف باسلام بھی ہوںگے اور حدیث شریف علماء امتی کا انبیاء بنی اسرائیل کا مضمون پورے پورے طور پر صادق آجائے گا۔ یہی وجہ تھی کہ ہندوستان وغیرہ میں لاکھوں آدمی اولیاء اﷲ کی کرامات دیکھ کر مشرف باسلام ہوتے گئے۔ جس سے دین کی روز افزوں ترقی ہوئی۔ جیسا کہ بزرگان دین کے تذکروں اور تواریخ سے واضح ہے۔
	مگر مرزاقادیانی ان معجزات کو کتھا اور قصوں کے مد میں داخل کر کے فرماتے ہیں کہ ممکن ہے وہ شعبدہ بازیاں ہوں۔ مسلمان تو پہلے ہی سے ضعیف الاعتقاد ہو رہے تھے۔ اگر مرزاقادیانی کی تقریر خدانخواستہ اثر کر جائے تو رہا سہا ایمان بھی گاؤ خورد ہو جائے گا اورپوری پوری نیچریت طبیعتوں میں آجائے گی۔ مرزاقادیانی کو کس نے مجبور کیا تھا کہ خواہ مخواہ معجزے دکھلائے۔ جس کے دفعیہ کی یہ تدبیر نکالی۔ جس کا مقتضیٰ یہ ہے کہ معجزے کل انبیاء کے بے اصل ٹھہر جائیں۔ ہاں جب انہوں نے نبوت کا دعویٰ کیا تو ہر شخص کو بیّنہ اور نشانی طلب کرنے کی ضرورت ہوئی۔ کیونکہ معجزہ نبوت کا لازمہ ہے۔ اگر فرمائیں کہ میں نے تو ظلی نبوت کا دعویٰ کیاتھا۔ جو اولیاء اﷲ کو حاصل ہے تو پوچھا جائے گا کہ وہ کون ولی ہے۔ جو ظلی نبوت کا دعویٰ کر کے بطور تحدی معجزے دکھلانے کو کھڑا ہوگیا تھا۔ جیسے کہ آپ معجزے اس غرض سے دکھلا رہے ہیں کہ نبوت ثابت ہو کسی تذکرے یا تاریخ میں بتلادیں کہ فلاں ولی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں نبی اور رسول اﷲ ہوں۔ خدا نے مجھے بھیجا ہے اور جو شخص مجھ پر ایمان نہ لائے وہ کافر اور دوزخی ہے اور اس کے پیچھے نماز درست نہیں اور میرے نام کے ساتھ صلی اﷲ علیہ وسلم کہا جائے اور میری بی بی کو ام المؤمنین کہو اور اس کے بعد یہ دعویٰ کیا ہو کہ میں معجزے بھی دکھلاتا ہوں۔
	الحاصل ظلی نبوت اگر بمعنی ولایت لی جائے تو اس کے لئے معجزہ شرط نہیں۔ پھر معجزات دکھلانے کا دعویٰ ہی کیوں کیا اور اگر اس نبوت کا دعویٰ ہے جس کے لئے معجزہ شرط اور لازم ہے تو ان معجزات کے لئے یہ بھی شرط ہے کہ ایسی کھلی کھلی نشانیاں ہوں کہ ہر شخص سمجھ جائے کہ ان کا تعلق خاص خدائے تعالیٰ کی قدرت سے ہے اور بداہتاً یہ معلوم ہو جائے کہ وہ امور آدمی کے اقتدار سے خارج ہیں۔ نہ مسمریزم کو ان میں دخل ہے نہ سحر کو ان سے تعلق نہ کاہنوں کی کہانت کو گنجائش ملے۔ جو پیش گوئیاں کرتے ہیں نہ عقل کا ان میں تصرف ہو۔
	علامۂ زرقانیؒ نے (شرح مواہب اللدنیہ ج۴ ص۲۷، فصل الوفد السابع) میں لکھا ہے کہ قبیلہ کندہ کا ایک وفد آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ جس میں اسی سوار تھے۔ انہوں نے بطور امتحان کسی ظرف میں ٹڈی رکھ دئیے اور آنکھ بند کر کے کہا فرمائیے کہ اس میں کیا ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا سبحان اﷲ یہ کام تو کاہنوں کا ہے اور کاہن وکہانت کا انجام دوزخ ہے۔ انہوں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter