Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

39 - 377
	غرض مرزاقادیانی جو معجزہ خارق عادت دیکھتے ہیں اس کو حتیٰ الامکان مسمریزم میں داخل کردیتے ہیں۔ جو ایک قسم کا سحر اور قوت بشری کے حد کے اندر ہے۔ اب مشکل یہ ہے کہ قرآن شریف سے ظاہر ہے کہ ہر زمانی کفار معجزات کو سحر اور انبیاء کو ساحر کہا کرتے تھے۔ یہ کوئی نہیں کہتا تھا کہ خدائے تعالیٰ نے انبیاء کو ایک غیر معمولی قدرت دی ہے۔ جس سے ان خوارق عادات کا صدور صرف باذن الٰہی ہوتا ہے اور مرزاقادیانی بھی اسی کے قائل ہیں کہ ان معجزات کا صدرو مسمریزمی قوت انسانی سے ہوتا تھا۔ معلوم نہیں کہ ان دونوں مذہبوں میں مابہ الامتیاز کیا ہوگا۔ پھر اگر اسی مسمریزمی قوت کے آثار معجزات تھے تو مسمریزم کے عمل کرنے والوں کو بھی انبیاء کہنا چاہئے اور اگر معجزہ خاص اور مسمریزم عام ہے تو تصادق کے لحاظ سے نبی کو من وجہ نبی اور من وجہ ساحر کہنا پڑے گا۔ اس آیہ شریفہ میں مرزاقادیانی سے پہلے خان صاحب نے تفسیر میں بہت زور لگایا کہ ممکن نہیں کہ وہ پرندے خلاف فطرت زندہ ہوئے ہوں اور نہ کوئی عاقل ایسا سوال کرسکتا ہے کہ دنیا میں مردے کو زندہ کردکھائے۔ بلکہ ابراہیم علیہ السلام نے درخواست کی کہ خواب میں یہ بات دکھلادی جائے۔ چنانچہ ان کی درخواست منظور ہوئی اور خواب میں چار پرندوں کو زندہ ہوتے دیکھ لیا۔ مرزاقادیانی نے یہ ترمیم کی اس کو خواب پر محمول کرنے کی ضرورت نہیں۔ مسمریزم سے کام نکل سکتا ہے۔ جس سے مقصود بھی حاصل ہوجائے گا کہ معجزہ ثابت نہ ہوگااور واقعہ کا بھی انکار نہ ہوگا۔ الحمدﷲ مرزاقادیانی خدائے تعالیٰ کا بہت ادب کرتے ہیں ورنہ جیسے انبیاء کو ساحر قرار دیا اور عیسیٰ علیہ السلام کے احیائے موتیٰ وغیرہ معجزات کو مشرکانہ خیال بتایا ممکن تھا خدائے تعالیٰ کی نسبت بھی کچھ کہہ دیتے کہ ساحروں کے قصے بیان کر کے لوگوں کو نعوذ باﷲ گمراہ کر رہا ہے بات یہ ہے کہ عقلاء کی عادت ہے کہ ایسی کوئی بات دل میں آئے تو کسی ایسے پیرایہ میں ظاہر کر دیا کرتے ہیں کہ الکنایۃ ابلغ من التصریح کی رو سے مقصود بھی حاصل ہو اور تصریح قبیح سے بھی احتراز ہو یہ تمام دقتیں اور خرابیاں اسی وجہ سے ہیں کہ مرزاقادیانی کو نبوت کا دعویٰ ہے اور خارق عادات معجزہ ان سے ظہور میں آنا محال ہے۔ اس لئے وہ معجزات کی توہین کے درپے ہوگئے۔ چنانچہ براہین احمدیہ میں لکھتے ہیں کہ جو معجزات بظاہر صورت ان مکروں سے متشابہ ہیں گو کہ وہ سچے بھی ہوں۔ تب بھی محبوب الحقیقت اور ان کے ثبوت کے بارے میں بڑی بڑی وقتیں ہیں اور نیز (براہین احمدیہ ص۴۲۸تاص۴۳۵، خزائن ج۱ ص۵۱۱تا۵۲۰) میں لکھتے ہیں۔ ’’تمہید پنجم جس معجزے کو عقل شناخت کر کے اس کے منجانب اﷲ ہونے پر گواہی دے وہ ان معجزات سے ہزارہا درجہ افضل ہوتا ہے کہ جو صرف بطور کتھایا قصے کے مدمنقولات میں بیان کئے جاتے ہیں۔ اس ترجیح کے دو باعث ہیں ایک تو یہ کہ منقولی معجزات ہمارئے لئے جو صدہا سال اس زمانہ سے پیچھے پیدا ہوئے ہیں۔ جب معجزات دکھلائے گئے تھے، مشہور اور محسوس کا حکم نہیں رکھتے اور اخبار منقولہ ہونے کے باعث سے وہ درجہ ان کو حاصل بھی نہیں ہوسکتا جو مشاہدات اور مرئیات کو حاصل ہوتا ہے۔ دوسرے یہ کہ جن لوگوں نے منقولی معجزات کو جو تصرف عقل سے بالاتر ہیں۔ مشاہدہ کیا ہے ان کے لئے بھی وہ تسلی تام کے موجب نہیں ٹھہرسکتی۔ کیونکہ بہت سے ایسے عجائبات بھی ہیں کہ ارباب شعبدہ بازی ان کو دکھلاتے پھرتے ہیں۔ گو وہ مکرو فریب ہی ہیں۔ مگر اب مخالف بداندیش پر کیونکر ثابت کر کے دکھاویں کہ انبیاء سے جو عجائبات اس قسم کے ظاہر ہوئے ہیں۔ کسی نے سانپ بناکر دکھلادیا اور کسی نے مردہ زندہ کر کے دکھلادیا۔ اس قسم کی دست بازیوں سے منزہ ہیں۔ جو شعبدہ باز لوگ کیا کرتے ہیں۔ یہ مشکلات کچھ ہمارے زمانہ ہی میں پیدا نہیں ہوئیں۔ بلکہ ممکن ہے کہ انہیں زمانوں میں یہ مشکلات پیدا ہو گئی ہوں۔‘‘
	فی الحقیقت جو معجزات مشاہدہ ومحسوس ہوں زیادہ تر مفید علم ہوںگے اور بڑا فائدہ ان سے یہ ہوگا کہ محسوس ہونے کی وجہ سے انبیائے سابقین کی تصدیق اور زیادہ ہوگی کہ جب امتی لوگ ایسے ایسے معجزات دکھلاتے ہیں تو ان کے نبی کے معجزات جو بالا صالت صادر ہوتے تھے ضرور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter