Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

3 - 377
مرزاقادیانی کو اس کی اپنی تحریروں کی زنجیر میں جکڑا گیا ہے۔ تحریر میں کہیں تلخی نام کی کوئی چیز آپ کو نہ ملے گی۔ دلائل گرم، الفاظ نرم کا حسین وجمیل مرقع ہے۔ اﷲ رب العزت کی کروڑوں رحمتیں ہوں مصنف مرحوم پر جنہوں نے مرزا قادیانی کو چاروں شانوں چت کیا ہے۔ مصنف موصوف صوبہ جات دکن کے مذہبی امور کے صدر الصدور (چیف جسٹس) جہاندیدہ عالم دین، دینی، دنیوی علوم کے حامل تھے۔ مرزا قادیانی کی ترید میں قدرت کا عطیہ تھے۔ کتاب کو لکھے ہوئے ایک صدی بیتنے کو ہے۔ اس کے بعد اس عنوان پر کئی کتابیں لکھی گئیں۔ مگر یہ حرف آخر کا درجہ رکھتی ہے۔‘‘ 			   (قادیانیت کے خلاف قلمی جہاد کی سرگزشت ص۸۰)
	غرض احتساب قادیانیت کی اکیسویں جلد (جلد ہذا) میں مولانا انواراﷲ خان حیدرآبادیؒ کی یہ تین کتابیں شامل اشاعت ہیں۔
	۱…	 افادۃ الافہام	 حصہ اول
	۲…	؍؍	؍؍	حصہ دوم
	۳…	انوارالحق
	اس کے علاوہ مفاتیح الاعلام بھی ایک کتاب ہے۔ یہ مستقل تصنیف نہیں۔ بلکہ افادۃ الافہام کی فہرست کو جو پہلے ایڈیشن میں کتاب کے ساتھ شائع ہوئی علیحدہ مفاتیح الاعلام کے نام سے شائع کیا گیا۔ ہمارے پیش نظر چونکہ صرف نایاب کتابوں کو محفوظ کرنا ہے۔ فہرستوں کی ترتیب آنے والی نسلوں میں سے جسے اﷲ تعالیٰ توفیق دے اس کے لئے یہ کام چھوڑ رکھا ہے۔ اس لئے مفاتیح الاعلام کو شامل نہیں کیا۔
	برا ہو جہالت مآبی کا کہ بعض لوگوں نے ’’ہدیہ عثمانیہ وصحیفہ انواریہ‘‘ کو بھی مولانا انوراﷲ خانؒ کی تصانیف میں شامل کرلیا۔ حالانکہ یہ کتاب حضرت مولانا محمدعلی مونگیریؒ کی ہے جو احتساب قادیانیت میں مولانا مونگیریؒ کے دیگر مجموعہ کتب کے ساتھ ہم شائع کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ افادۃ الافہام کی طبع دوم ۱۳۲۵ھ میں ہوئی۔ اب طبع سوم محرم الحرام ۱۴۲۹ھ میں ہورہی ہے۔ ایک سو چار سال بعد اس کتاب کی اشاعت پر ہمارے دل کسی خوشی سے معمور ہوں گے اور اس پر ہمیں کس طرح اﷲ رب العزت کا شکر ادا کرنا چاہئے امید ہے کہ قارئین اس کا احساس فرمائیں گے۔ اﷲ تعالیٰ اس خدمت کو شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ آمین!
	محتاج دعا:	فقیر! اﷲ وسایا	یکم محرم الحرام۱۴۲۹ھ (۱۱جنوری۲۰۰۸ئ)


بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
	الحمد ﷲ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علی سیدنا محمد والہ واصحابہ اجمعین!
	اما بعد! مسلمانوں کا خیرخواہ محمد انوار اﷲ ابن مولانا مولوی حافظ ابو محمد شجاع الدین صاحب قندھاری دکنی اہل اسلام کی خدمت میں گزارش کرتا ہے کہ یہ امر پوشیدہ نہیں کہ جب تک 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter