Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

2 - 377
کرتے، زبان کے بڑے پاکیزہ، بری اور خراب باتوں سے بہت دور تھے۔ فتوحات مکیہ کو مغرب سے نصف شب تک روزانہ پڑھا کرتے۔ شیخ محی الدین ابن عربیؒ کے بڑے معتقدین میں سے تھے۔ اپنی آخری زندگی میں علمی اشغال میں اپنی ساری رات گذارتے، نماز فجر کے بعد کافی دن چڑھے تک سوتے، نادر کتابوں کے جمع کرنے کے بڑے شوقین تھے۔ تصنیفات: (۱)… افادۃ الافہام  (۲)… کتاب العقل  (۳)… حقیقتہ الفقہ  (۴)… انوار احمدی  (۵)… مقاصد اسلام۔  یہ تمام کتابیں اردو میں تھیں۔ اس کے علاوہ دوسری تالیفات تھیں۔ آپ کا انتقال ۱۳۳۶ھ جمادی الثانی میں ہوا۔ مدرسہ نظآمیہ جن کی خود بنیاد رکھی تھی اس میں دفن کئے گئے۔‘‘ 	       (چودھویں صدی کے علماء برصغیر ص۱۴۲تا۱۴۴)
	حضرت مولانا انوار اﷲ خان حیدرآبادیؒ کی کتاب افادۃ الافہام دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب ردقادیانیت پر ہے۔ مرزاقادیانی ملعون کی کتاب ازالہ اوہام کے جواب میں مرزاقادیانی کی زندگی میں یہ لکھی گئی۔
	ہر چند کہ مولانا سید عبدالحئی صاحب نے نزہۃ الخواطر میں مصنف مرحوم کی کتاب ’’انوار الحق‘‘ کا تذکرہ نہیں کیا۔ لیکن یہ کتاب بھی مرزاقادیانی کے قادیانی مرید حسن علی کے مطبوعہ لیکچر کے جواب میں تحریر کی گئی۔
	مرزاقادیانی ۲۶؍مئی۱۹۰۸ء مطابق ۲۴؍ربیع الثانی۱۳۲۶ھ کو فی النار والسقر ہوا۔ جب کہ افادۃ الافہام باردوم ۱۳۲۵ھ میں شائع ہوئی۔ آج سے اٹھارہ سال قبل ۱۹۹۰ء میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ایک کتاب ’’قادیانیت کے خلاف قلمی جہاد کی سرگذشت‘‘ شائع کی تھی۔ اس میں کتاب افادۃ الافہام کا تعارف شائع کیا گیا تھا۔ جو یہ ہے۔
	’’نام:  	  افادۃ الافہام (۲جلد) 	مصنف:  	  مولانا محمد انوار اﷲ خاں
	صفحات:	۷۳۷		سن اشاعت:۱۳۲۵ھ (اردو)
	مرزاقادیانی کی ایک کتاب کا نام ازالہ اوہام ہے۔ لیکن حقیقت میں اوہام باطلہ کا بدترین مرقع وخزانہ ہے۔ امت محمدیہؐ کے متعدد حضرات نے اس کا جواب لکھا۔ قاضی سلیمان منصور پوریؒ نے غایہ المرام وتائید الاسلام، قاضی فضل احمدؒ نے کلمہ فضل رحمانی اور مولانا محمد انور اﷲ خانؒ نے افادۃ الافہام لکھی۔ افادۃ الافہام کی بڑے سائز کی دو جلدیں ہیں۔ پہلی جلد ۳۷۶ صفحات اور دوسری جلد ۳۶۰ صفحات پر مشتمل ہیں۔ جلد دوم کے آخر میں سن تصنیف اس شعر سے لیاگیا ہے۔
اہل حق کو ہے مژدہ جان بخش
قادیانی کا رد خوش اسلوب
ہے معلی یہ اس کا سال طبع
ہوئی تردید اہل باطل خوب  (۱۳۲۵ھ)
	رد قادیانیت پر کام کرنے والے حضرات دونوں جلدوں کے صرف انڈکس ہی پڑھ لیں تو بھڑک اٹھیںگے کہ شاید ہی مرزائیت کا پھیلایا ہوا کوئی ایسا ’’وہم‘‘ ہو جس کا اس کتاب میں جواب موجود نہ ہو۔ مرزاقادیانی کے اوہام باطلہ کا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیاگیا ہے۔ جگہ جگہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter