Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

21 - 377
دیا کہ میں مسیح موعود ہوں۔ چونکہ ان کامسیح موعود ہونا دو باتوں پر موقوف تھا۔ ایک عیسیٰ علیہ السلام کی موت کا ثبوت دوسرے ان کا خدا کی طرف سے مامور ہونا۔ شق ثانی کی تمہید براہین میں مذکور ہے۔ جس کا حال کسی قدر معلوم ہوا۔ اگر اس نظر سے وہ کتاب دیکھی جائے جس کی خبر ہم دے رہے ہیں۔ تو بحسب فہم ونزاکت طبع معلوم ہوگا کہ کسی قدر داؤ پیچ مرزاقادیانی نے اس میںکئے اور امور کلیہ کو اس میں طے کردیا۔ مثلاً اگلے لوگوں کے برابر ہم ہوسکتے ہیں۔ الہام حجت ہے سلسلہ الہام کا ہمیشہ جاری ہے۔ وحی بحسب ضرورت نازل ہوتی ہے۔ الہام ووحی ایک ہیں۔ الہام قطعی ہوتا ہے۔ الہام کی قابلیت شرط ہے۔ پھر اپنے الہام درج کئے جن سے چند یہاں درج کئے جاتے ہیں۔ ’’قل جاء الحق وزہق الباطل‘‘ 	        (حقیقت الوحی ص۷۰، خزائن ج۲۲ ص۷۳)
	’’الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۷۱، خزائن ج۲۲ ص۷۴)
	’’قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۷۹، خزائن ج۲۲ ص۸۲)
	’’یحمدک اﷲ من عرشہ ویحمدک ویصلی وما کان اﷲ معذبہم وانت فیہم۰ انی معک وکن معی۰ یا عیسیٰ انی متوفیک‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷)
	’’انا فتحنالک فتحا مبینا‘‘ 	        (حقیقت الوحی ص۷۴، خزائن ج۲۲ ص۷۷)
	’’ولوکان الایمان بالثریا لنا لہ انار اﷲ برہانہ‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۷۴، خزائن ج۲۲ ص۷۷)
	’’یااحمد یرفع اﷲ ذکرک ویتم نعمتہ علیک فی الدنیا والآخرۃ‘‘ 
(حقیقت الوحی ص۷۵، خزائن ج۲۲ ص۷۸)
	’’یا ایہا المدثرقم فانذر‘‘  (براہین احمدیہ حصہ سوم ص۲۴۲ حاشیہ، خزائن ج۱ ص۲۶۷)
	نوٹ! مذکورہ تمام الہامات براہین احمدیہ کی مختلف مواضع پر بھی درج ہیں۔
	اور جو معجزات انبیاء علیہم السلام کے قرآن وحدیث میں منقول ہیں سب کو گستاخانہ طور پر کہنا قرار دے کر عقلی معجزات کی ضرورت بتائی اور لکھا کہ میں نہ آتا تو جہان میں اندھیرا ہوجاتا۔ میرے متبعین کو غلبہ قیامت تک ہے۔ وغیر ذلک اور شق اوّل یعنی عیسیٰ علیہ السلام کی موت کی بحث ازالۃ الاوہام میں کر کے اپنی عیسویت کو جمایا۔ چنانچہ لکھا ہے کہ دیکھو یا عیسیٰ کا مجھ کو خطاب ہوا تھا اور میں رسول بھی ہوں اور خدا نے ہدایت کے لئے مجھے بھیجا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اب رہی یہ بات کہ احادیث وغیرہ سے عیسیٰ علیہ السلام کا زندہ آسمانوں پر جانا ثابت ہے۔ تو ان میں تاویل کر ڈالی بلکہ ساقط الاعتبار کردیا اور تفسیروں کی نسبت یہ لکھ دیا کہ بیہودہ خیالات ہیں اور لکھا کہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter