Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 21 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

14 - 377
اس سے قیامت قریب ہے۔ جس کے آثار وعلامات میں ایسے چیزوں کا وقوع ضروری ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کعبہ دیرپا رہے گا۔
	۵…	خلافت الٰہی جو آدم علیہ السلام کو دی گئی تھی۔ اپنے لئے مقرر ہونا ذیل کے الہاموں سے ثابت کرتے ہیں یا آدم اسکن انت وزوجک الجنۃ (براہین احمدیہ ص۴۹۷ حاشیہ، خزائن ج۱ ص۵۹۰) اور (ازالۃ الاوہام ص۴۵۵، خزائن ج۳ ص۳۴۳) میں لکھتے ہیں کہ وہ آدم جس کا نام ابن مریم بھی ہے بغیر وسیلے ہاتھوں کے پیدا کیا جائے گا۔ اسی کی طرف وہ الہام اشارہ کر رہا ہے۔ جو براہین میں درج ہوچکا ہے۔ اردت ان استخلف فخلقت آدم! 
(براہین احمدیہ ص۴۹۲، خزائن ج۱ ص۵۸۵)
	۶…	اپنے اگلے پچھلے گناہوں کی مغفرت اس الہام سے اعمل ماشئت فانی قد غفرت لک (براہین احمدیہ ص۵۶۱، خزائن ج۱ ص۶۶۸) یعنی اب جو جی چاہے کر تیری سب گناہوں کی مغفرت میں نے کردی۔
	(بخاری شریف ج۲ ص۹۷۱) میں یہ حدیث موجود ہے کہ قیامت کے روز جب اہل محشر بغرض شفاعت انبیاء کے پاس جائیںگے تو وہ سب اپنے اپنے گناہوں کا ذکر کر کے کہیںگے کہ 

	۱؎  ابرہہ! بادشاہ حبشہ کے اس نائب کا نام ہے۔ جس نے خانہ کعبہ کی پرستش سے حسد کر کے یمن میں ایک بت خانہ بنوایا۔ جس کا نام افلیس رکھا۔ بہت کچھ اس نے اس کی پرستش لوگوں سے کرانی چاہی۔ لیکن کسی نے بھی اس کی پوجا نہ کی۔ آخر کار خانہ خدا کے ڈھانے کی غرض سے ہاتھیوں کی ان گنت فوج بھیجی۔ جب وہ خدا کے گھر کے پاس پہنچی تو خدا کے حکم سے پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ امنڈ آئے اور ان پر کنکریوں کا منہ برسایا۔ جو کنکری جس آدمی یا ہاتھی کے سر پہنچی وہ وہیں سرد ہوگیا۔
آج محمدﷺ کا کام ہے۔ اس لئے کہ ان کے گناہوں کی مغفرت پہلے سے ہوچکی ہے۔ اس الہام کی ضرورت مرزاقادیانی کو بہت تھی اس لئے کہ پیشین گوئیوں میں انہوں نے بہت سی بدعنوانیاں کیں، داؤ پیچ کئے، عہد شکنی کی، دھوکے دئیے، جھوٹ کہے، افتراء کیا، جھوٹی قسمیں کھائیں۔ غرض کوئی دقیقہ اٹھانہ رکھا۔ جیسے رسالہ ’’الہامات مرزا‘‘ میں مذکور ہیں اور انشاء اﷲ تعالیٰ اس کتاب میں بھی متفرق مقام سے معلوم ہوگا۔ باوجود ان حالات کے مرزاقادیانی کے امتیوں کے اعتقاد میں کوئی فرق نہ آیا۔ اس لئے کہ ان کے گناہوں کی مغفرت تو پہلے ہی ہوچکی ہے۔
	۷…	ان کے امتی جنتی ہونا اس الہام سے ’’یا احمد اسکن انت وزوجک الجنۃ نفخت فیک من لدنی روح الصدق‘‘ (براہین احمدیہ ص۴۹۷،۴۹۸، خزائن ج۱ ص۵۹۰،۵۹۱) یعنی اے احمد تو اور تیری زوجہ جنت میں رہو میں نے تجھ میں صدق کی روح اپنی طرف سے پھونک دی اور روح سے مراد تابع اور رفیق بتلایا۔ اب مرزاقادیانی کی امت کو کس قدر خوشی ہوگی کہ وہ ام المومنین کے مقام میں ہوکر مرزاقادیانی کے ساتھ جنت میں عیش کرے گی۔ اگرچہ ظاہر الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی باغ میں اپنی زوجہ کے ساتھ رہنے کا ان کو حکم ہے۔ مگر چونکہ یہ سنا نہیں گیا کہ کسی باغ میں وہ اپنے امت کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس لئے اس کا حکم مطلب یہی ہوگا کہ اس عالم میں ساری امت کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter