۱… شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒکا رسالہ ’’الخلیفۃ المہدی فی الاحادیث الصحیحہ‘‘ یہ فن حدیث سے تعلق رکھتا ہے۔ یہاں اسے شامل کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ مرزا قادیانی ملعون نے جہاں اور لایعنی ومجنونانہ کفریہ دعاوی کئے وہاں اس ملعون نے مہدی ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ اس رسالہ میں احادیث صحیحہ جمع کی گئی ہیں۔ ان کی روشنی میں مرزا قادیانی ملعون کو جانچا جاسکتا ہے۔
۲… رسالہ ’’ملت اسلامیہ کا موقف‘‘ اس کتاب کو قومی اسمبلی میں حرفاً حرفاً مفکراسلام قائد جمعیت علمائے اسلام حضرت مولانا مفتی محمودؒ نے پڑھا تھا۔ اس مناسبت سے آپ کے نام سے شائع کیا جارہا ہے۔ (یہ کتاب جو حضرت مفتی صاحبؒ نے اسمبلی میں پڑھی وہ صفحہ۲۶۷ تک ہے۔ اس کے بعد کا تمام مواد بعد میں موضوع کی مناسبت سے شامل کیا گیا۔)
۳… حضرت قبلہ مفتی صاحب مرحوم کی ردقادیانیت پر تصنیف لطیف ’’المتنبیٔ القادیانی‘‘ عربی میں ہے۔ یہ کتاب مجاہد ملت حضرت مولانا محمدعلی جالندھریؒ کی خواہش وفرمان پر آپ نے عرب ممالک کے باشندگان کو قادیانی فتنہ کی سنگینی سے باخبر کرنے کے لئے تحریر فرمائی۔ لیتھو کتابت پر اول ایڈیشن شائع ہوا۔ بعد میں ہمارے مخدوم حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب مدظلہ مہتمم جامعتہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون کراچی کی نظر ثانی سے کمپیوٹر ایڈیشن بھی مجلس نے شائع کیا۔ لیکن ہم نے اصل کاتب کی لیتھو کتابت کا عکس شائع کیا ہے۔ تاکہ اصل تبرک حضرت مولانا مفتی محمودؒکا محفوظ ہوجائے۔ لیتھو کتابت پلیٹ میکنگ کے وقت ضائع ہوجاتی ہے۔ اس لئے اشاعت اول کے عکس پر گزارہ کئے بغیر چارہ نہ تھا۔ عکس بھی مدہم ہے۔ تاہم حفاظت تبرک کے جذبہ کی قدر کرتے ہوئے قارئین اسے نظر انداز کرکے ممنون فرمائیں گے۔ اس طرح اس کتابچہ میں خزائن کے حوالہ جات کی تخریج نہیں کی۔ یہ اضافہ بھی اصل کتابچہ میں ہم پر ثقیل گزرا۔ اس امر کو بھی قارئین نظر انداز فرماکر ممنون فرمائیں گے۔
اﷲ رب العزت کا کرم ہے کہ اس جلد میں فقیر کے دل ودماغ پر حکمرانی کرنے والے اکابر کے تبرکات محفوظ ہوگئے ہیں۔ ان حضرات سے یہ نسبت اﷲ کرے آخرت میں ان کی مصاحبت وخوشہ چینی کا باعث ہو۔ وماذالک علی اﷲ بعزیز!
مناسب ہوگا کہ قارئین سے ہم اس امر کا وعدہ کریں یا خوشخبری سنائیں کہ احتساب قادیانیت کی جلد نمبر۱۶ مکمل کمپوز ہوگئی ہے۔ اس میں کن کن حضرات کے رسائل ہیں۔ اس کے لئے انتظار کی زحمت فرمائیں۔ جلد نمبر۱۷کی کمپوزنگ شروع ہے۔ انشاء اﷲ العزیز! سابقہ تعطل وتاخیر کی تلافی سے آپ خوش ہوجائیں گے۔ اﷲ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں۔ سالانہ کل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگر جو امسال ستمبر۲۰۰۶ء میں منعقد ہوگی۔ اس وقت تک امید ہے کہ کئی اور جلدیں آجائیں گی۔ قادر کریم، مختار مطلق ایسا فرمادیں۔ اس کے اختیار کن فیکون! کے سامنے کیا مشکل ہے۔
خاکپائے !
شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ
شیخ التفسیر حضرت مولانا احمدعلی لاہوریؒ
مفکراسلام حضرت مولانا مفتی محمودؒ