۴۵۹… وزیرخارجہ ؍؍ ؍؍ ص۶۴۳
خلاصہ
مصنفین=۶۵… کل کتب ورسائل=۳۵۲… کل صفحات ج۱تا۳۰=۱۶۷۱۳
احتساب قادیانیت جلدپندرہ(۱۵)
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
عرض مرتب!
الحمدﷲ وکفیٰ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفی۰ امابعد!
احتساب قادیانیت کی چودھویں جلد دسمبر۲۰۰۴ء میں شائع ہوئی۔ اب مئی ۲۰۰۶ء ہے۔ ایک سال چار ماہ تک احتساب قادیانیت کے کام میں تعطل پیدا ہوا۔ اﷲ رب العزت معاف فرمائیں۔ آج یہ سطور لکھنے بیٹھا تو اندازہ ہوا کہ سوا سال تک یہ کام رکا رہا۔ لیکن میں اسے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کا تعطل سمجھتا تھا۔ لیکن وقت گزرتے پتہ نہیں چلتا۔ آج اس فروگذاشت بلکہ مجرمانہ فعل پر احساس ندامت سے دل پر چوٹ سی لگی۔ تاہم اﷲ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس سوا سال کے عرصہ میں فتاویٰ ختم نبوت کی تین جلدیں ’’فراق یاراں‘‘ بھی شائع ہوگئیں۔ غرض وقت ضائع نہیںہوا۔ فلحمدﷲ!
لیکن احتساب قادیانیت کے کام میں تعطل ضرور ہوا۔ اس طویل غیر حاضری‘ تعطل کی درخواست معافی کے ساتھ قارئین کی خدمت میں احتساب قادیانیت کی پندرھویں جلد پیش خدمت ہے:
۱… شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ (م:۱۹۵۷ئ)
۲… شیخ التفسیر حضرت مولانا احمدعلی لاہوریؒ (م:۱۹۶۲ئ)
۳… مفکراسلام حضرت مولانا مفتی محمودؒ (م:۱۹۸۰ئ)
۴… شیراسلام حضرت مولانا غلام غوث ہزارویؒ (م:۱۹۸۱ئ)
کے ردقادیانیت کے سلسلہ میں رشحات قلم کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ ان حضرات کے سن وفات کو سامنے رکھ کر کتاب کی ترتیب قائم کی ہے۔
اﷲ رب العزت جامعہ خیرالمدارس کے استاذ التفسیر حضرت مولانا محمدعابد صاحب مدظلہ کو جزائے خیر دیں کہ انہوں نے ان اکابر کے ردقادیانیت پر رسائل کو ایک جلد میں یکجا کرنے کا صائب مشورہ دیا۔ ویسے بھی جمعیت علمائے ہند اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی چوٹی کی قیادت کے اس عنوان پر رسائل یکجا ہوگئے جو ہمارے لئے نیک فال و سعادت کبریٰ اور نعمت عظمیٰ ہے۔ ان حضرات کے ردقادیانیت پر تمام رسائل شامل اشاعت ہیں۔ ہر کتاب کا تعارف کتاب کے شروع میں لگادیا گیا ہے۔ قارئین وہاں ملاحظہ فرمائیں گے۔ رسائل کے اسماء فہرست صفحہ۳ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہاں ان کا تذکرہ لاحاصل تکرار ہوگا۔ البتہ اس جلد کی اشاعت میں چند توضیحات کا ذکر کئے بغیر چارہ نہیں۔