شیراسلام حضرت مولانا غلام غوث ہزارویؒ
فقیر… اﷲ وسایا
۱۲؍۴؍۱۴۲۷ھ
۱۱؍۵؍۲۰۰۶ء
بعد العشاء دفتر مرکزیہ ملتان
احتساب قادیانیت جلدسولہ(۱۶)
عرض مرتب
الحمد ﷲ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ۰ اما بعد!
احتساب قادیانیت کی سولہویں جلد پیش خدمت ہے۔ اس جلد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ان اکابرین کے ردقادیانیت پر قلم پاروں کو یکجا کیاگیا ہے۔
ز مجاہد ملت حضرت مولانا محمد علی جالندھریؒ (۲۱؍اپریل ۱۹۷۱ئ)
ز شیخ اسلام حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوریؒ (۱۷؍اکتوبر ۱۹۷۷ئ)
ز مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا تاج محمودؒ (۲۰؍جنوری ۱۹۸۴ئ)
ز مفکر ختم نبوت حضرت مولانا محمد شریف جالندھریؒ (۱۴؍فروری ۱۹۸۵ئ)
ز مناظر اسلام حضرت مولانا عبدالرحیم اشعرؒ (۲۲؍مئی ۲۰۰۳ئ)
سن وفات کو سامنے رکھ کر کتاب کی ترتیب قائم کی ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دیگر اکابرین!
ز حضرت امیر شریعت مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ
ز حضرت خطیب پاکستان مولانا قاضی احسان احمد شجاع آبادیؒ
ز فاتح قادیان حضرت مولانامحمد حیاتؒ
ز بلبل احرار حضرت مولانا عبدالرحمن میانویؒ
ز خطیب اسلام حضرت مولانا محمد شریف بہاولپوریؒ
ان حضرات کی مستقل ردقادیانیت پر تصنیفات کتب یا رسائل کی شکل میں استیاب نہیں۔ ان تمام حضرات کے مضامین، بیانات نوٹ بکوں پر کام ہونا باقی ہے۔ رب کریم کو منظور ہوا۔ اس سعادت