نام کتاب : احتساب قادیانیت جلدسترہ (۱۷)
نام مصنف : حضرت مولانا عبدالغنی پٹیالویؒ
حضرت مولانا نور محمد خان سہارنپوریؒ
صفحات : ۶۳۲
قیمت : ۲۰۰روپے
مطبع : اصغر پریس لاہور
ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت صدر دفتر حضوری باغ روڈ ملتان
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
دیباچہ
الحمدﷲ وکفیٰ وسلام علی عبادہ الذین اصطفے۰ اما بعد فقد قال رسول اﷲ ﷺ انہ سیکون فی امتی ثلاثون کذابون کلھم یزعم انہ نبی انا خاتم النبیین لا نبی بعدی! (جامع ترمذی ج۲ ص۴۵ باب لاتقوم الساعۃ حتیٰ یخرج کذابون)
ختم نبوت کا عقیدہ اسلام میں ایک ایسا معروف ومشہور اور مسلّم عقیدہ ہے کہ اس میں کسی شخص کو چون وچرا کی گنجائش نہیں۔ قرآن کریم وحدیث اور اجماع امت ناطق ہے کہ سید الاولین والآخرین جناب محمد رسول اﷲﷺ خدا کے آخری نبی ہیں۔ آپؐ کے بعد کوئی نبی نہیں۔ حدیث مذکورہ بالا میں اس کا بھی بیان ہے کہ امت محمدیہ میں تیس کاذب شخص ایسے ہوں گے جن میں سے ہر ایک اپنے آپ کو غلط طور پر نبی کہے گا۔ حالانکہ (بنص قطعی) حضور خاتم النبیینﷺ ہیں اور آپؐ کے بعد کوئی بھی منصب نبوت پر فائز نہیں ہوسکتا۔ اس قسم کی صاف وصریح نصوص کے ہوتے ہوئے چاہئے تو یہ تھا کہ ہر شخص حضورﷺ ہی کی اتباع میں اپنی سعادت یقین کرتا اور دین حنیف کامل سے اعراض کر کے اپنے واسطے کوئی دوسرا راستہ نہ تلاش کرتا۔ مگر تاریخ بتاتی ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہی ہوئے۔ جنہوں نے باوجود ادّعائے اسلام حضورﷺ کے بعد نہایت بلند آہنگی کے ساتھ اپنی نبوت کا دعویٰ کیا اور کمال دلیری اور جرأت کے ساتھ اس کا اعلان کیا کہ بدون ہم پر ایمان لائے کسی کی نجات نہیں ہوسکتی۔ ہندوستان میں جن لوگوں نے اس قسم کے دعوے کئے۔ ان میں سے مرزاغلام احمد قادیانی خاص طور پر قابل تذکرہ ہیں۔
مرزاقادیانی کے مختصر حالات
مرزاقادیانی کا وطن مالوف قصبہ قادیان ضلع گورداسپور پنجاب ہندوستان ہے۔ ان کے والد حکیم غلام مرتضیٰ قصبہ کے رئیس تھے۔ اردو، فارسی، عربی کے علاوہ انگریزی وغیرہ سے