Deobandi Books

یاد دلبراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

99 - 142
بہت خوشی کا اظہار فرمایا اور دعائیں دیں اور کتاب کی کتابت اپنی نگرانی میں کرانے کا حکم دیا۔ مناظر اسلام، مولانا لال حسین اخترؒ نے اپنے ذاتی نسخہ سے کتابت کی اجازت دی اور مصنف مرحوم کے نسخہ جس میں ترامیم واضافے تھے۔ اسے سامنے رکھاگیا۔ جتنی کتابت ہوتی جاتی وہ میر عبدالقیوم صاحب کو بھجوادی جاتی۔ وہ پروف پڑھتے رہے۔ یوں مختصر عرصہ میں کتاب چھپنے کے لئے تیار ہوگئی۔ جسے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے شائع کیا اور اس نسخہ کے پھر کئی بار ایڈیشن مجلس نے شائع کئے۔‘‘ (احتساب قادیانیت ج۱۹ ص۳،۴)
	آپ نے جس مجلس میں اس واقعہ کا بیان فرمایا اسی مجلس میں زور دے کر تین بار فرمایا کہ: ’’بھئی اس کتاب کو ہماری مجلس تحفظ ختم نبوت نے شائع کیا۔ ہماری جماعت نے شائع کیا۔ سب ساتھی یاد رکھیں کہ ہماری جماعت مجلس تحفظ ختم نبوت ہے‘‘ یہ باربار فرمایا۔ ایک بار ایسے بھی ہوا کہ کریم پارک راوی روڈ میں حضرت اقدسؒ کی خدمت میں زیارت کے لئے فقیر اور حضرت مولانا فقیر اﷲ اختر، حضرت مولانا عزیزالرحمن ثانی حاضر ہوئے۔ بھائی رضوان نفیس سے فرمایا کہ پہلے ان کو شربت پلاؤ۔ پھر چائے پلاؤ۔ بھائی رضوان نفیس نے ساتھی کی ڈیوٹی لگادی۔ حضرت باتوں میں مشغول ہوگئے۔ تھوڑی دیر کے بعد فرمایا مشروب نہیں آیا۔ رضوان کیوں دیر کر رہے ہو۔ ’’اصل میں تو یہی حضرات ہمارے مہمان ہیں۔‘‘ بعینہ جس طرح آپ کے مرشد حضرت رائے پوریؒ، خدام ختم نبوت سے بھرپور محبت وشفقت کا معاملہ فرماتے اسی طرح حضرت اقدس سید نفیس الحسینیؒ بھی خدام ختم نبوت کے لئے عنایتوں وکرم فرمائیوں کی موسلادھار بارش بن جاتے۔
	ض…	مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر ملتان تشریف لاتے۔ رات کی کانفرنس کو رونق بخشتے۔ برطانیہ کی کانفرنس پر کئی بار تشریف لے گئے۔ واپسی پر عمرہ کے لئے ایک بار راقم روسیاہ کو بھی ہمراہی کا شرف نصیب ہوا۔ مدینہ طیبہ میں حاضری کے وقت آپ کی کیفیت دید کے قابل ہوتی تھی۔ اسے الفاظ میں بیان کرنا مجھ مسکین کے لئے ممکن نہیں۔ عصر کے بعد چھتریوں والے پہلے حصہ کے شمال مغرب کونہ میں عشاء تک تشریف رکھتے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے رحمت عالمﷺ کا گنبد خضراء صاف صاف مکمل نظر آتا ہے۔ آپ اکثر مراقبہ میں گردن جھکا کر قبلہ رخ بیٹھ جاتے۔ کبھی سر اٹھاتے تو گنبد خصراء پر نظریں جمادیتے۔ پھر مراقبہ میں چلے جاتے۔ اس وقت آپ کے چہرہ انور کی جو کیفیات ہوتیں۔ سبحان اﷲ! العظمۃ لللّٰہ ولرسولہ وللمؤمنین!!
	اسی طرح لاہور عائشہ مسجد کی ختم نبوت کانفرنس تو آپ کی زیر صدارت منعقد ہوتی۔ صحت کے زمانہ میں بہت سارا وقت سٹیج پر تشریف رکھتے۔ بیماری کے باوجود تھوڑی دیر کے لئے تشریف لاتے۔ مگر تشریف آوری ضرور ہوتی۔
	ض…	ایک بار لاہور مسجد عائشہ میں ختم نبوت کانفرنس رکھی۔ آپ کی صحت اس میں شرکت کی متحمل نہ تھی۔ مولانا عزیزالرحمن ثانی نے بھائی عتیق انور سے عرض کیا کہ شرکت کی سبیل بنائیں۔ چاہے دس منٹ کے لئے ہی تشریف آوری ہو مگر تشریف ضرور لائیں۔ بھائی عتیق انور نے حضرت مولانا سعید احمد جلالپوری، حضرت مولانا مفتی خالد محمود کو ہمراہ لیا۔ پل سگیاں عصر کے بعد حاضر ہوئے۔ حضرت قبلہ سید نفیس الحسینیؒ کا معمول تھا کہ مغرب کریم پارک واپس تشریف لاتے۔ ان حضرات نے عرض کیا حضرت آج روٹ بدل لیں۔ خانقاہ سید احمد شہیدؒ سے کریم پارک جاتے ہوئے عائشہ مسجد میں مغرب پڑھ لیں۔ اس پر مسکرائے اور فرمایا بہت اچھا۔ اب قافلہ سمیت کانفرنس میں تشریف لائے۔ مغرب پڑھی دعاء فرمائی اور روانہ ہوگئے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter