Deobandi Books

یاد دلبراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

100 - 142
	ض…	ایک بار فیصل آباد ضلع میں کھرڑیانوالہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے مولانا سید ممتاز الحسن گیلانیؒ نے آمادہ کیا۔ تشریف لائے فقیر راقم نے مرزا غلام احمد قادیانی کی پیش گوئیوں کے غلط ہونے کے عنوان پر خطاب کیا۔ آپ کا چہرہ تمتما اٹھا۔ دعاء کے بعد مجلس میں راقم روسیاہ کو مخاطب کر کے فرمایا۔
	’’کہ قطب الارشاد حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ کی خواہش تھی کہ مرزاغلام احمد قادیانی کے کذب کو آسان طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے اس کی پیش گوئیوں کی تغلیط پر کتاب مرتب ہونی چاہئے۔ چنانچہ مناظر اسلام حضرت مولانا لال حسین اخترؒ اپنی آخری عمر میں فرماتے تھے کہ وقت وصحت نے ساتھ دیا تو حضرت رائے پوریؒ کے حکم کی تعمیل کروںگا۔ مولانا لال حسین اخترؒ تو اﷲ تعالیٰ کے حضور چل دئیے۔ اب یہ کام آپ کریں۔ لاہور میں ایک دوبار پھر تذکرہ فرمایا۔ راقم روسیاہ ادھر ادھر کی مار کر وقت گذاری کرتا۔ کتاب تیار نہ ہوئی۔ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا مفتی حفیظ الرحمن صاحب سے راقم نے عرض کیا انہوں نے حامی بھری۔ مگر کام نہ ہوسکا۔ اﷲتعالیٰ کی ہر لمحہ نئی شان پر قربان کہ اس دوران ایک بار کراچی میں مانچسٹر اسلامک اکیڈمی کے سربراہ مولانا محمد اقبال رنگونی نے مرزا ملعون کی اٹھارہ پیش گوئیوں کی تکذیب پر ۱۰۰صفحہ کی کتاب مرتب شدہ مجلس کی طرف سے چھپوانے کے لئے پکڑادی۔ ایک صفحہ پر راقم روسیاہ نے پیش لفظ لکھا۔ متذکرہ بالا واقعہ کا ذکر کیا۔ حضرت رائے پوریؒ سے کتاب کا انتساب کیا۔ کتاب چھاپ کر ایک سو نسخہ حضرت سید نفیس الحسینیؒ کی خدمت میں لے کر مولانا عزیزالرحمن ثانی حاضر ہوئے۔ بہت ہی خوشی کا اظہار فرمایا۔ اس لئے کہ آپ کے حضرت الشیخ مرشد شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ کے حکم کی تعمیل تھی۔ کچھ عرصہ بعد بھائی رضوان نفیس نے فرمایا کہ حضرت فون پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ مجھ روسیاہ کے لے آپ سے فون پر بات کرنا ہمالیہ کو سر کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا۔ لیکن آپ کی شفقتوں نے بار بار فون پر بھی بات کرنے کی سعادت بخشی۔ فرمایا کہ پیش گوئیوں والی کتاب کہاں ہے۔ عرض کیا حضرت ملتان دفتر میں تو ختم ہے۔ آپ کی لائبریری میں سو نسخہ تھا۔ یقینا کچھ موجود ہوںگے۔ فرمایا بہت اچھا اگلے دن پھر فون کیا کہ لائبریری سے پینتیس پچاس نسخے مل گئے ہیں۔ لیکن دوبارہ شائع کریں۔ اس کتاب کو باضابطہ حرفاً حرفاً اپنی مجلس میں پڑھوایا۔ دوبارہ دو ہزار کتاب شائع کردی۔ سنا تو طبیعت باغ باغ ہوگئی۔ بہت سی دعاؤں سے سرفراز فرمایا۔
	ض…	ایک بار فون پر راقم روسیاہ سے فرمایا کہ ایک آفیسر کو قادیانی فتنہ کی تازہ شر انگیزی وسرگرمیوں پر مطلع کرنا ہے۔ آپ تمام تفصیلات لکھ کر لائیں۔ چنانچہ لکھ کر پیش کیا۔ پورا سنا خوشی کا اظہار کیا کہ تمام تفصیلات آگئی ہیں۔ اپنے پاس رکھ لیا۔ اتنا فرمایا کہ وہ آفیسر دو چار روز تک اسلام آباد سے لاہور آنے والے ہیں۔ 
	ض…	حضرت اقدس سید محمد نفیس الحسینیؒ نے ۲۵ویں تراویح ۱۴۲۳ھ کے بعد کی مجلس میں فرمایا کہ: ’’علامہ میر حسنؒ سیالکوٹی فرماتے تھے کہ میں نے خود سر سید احمد خان سے سنا جب مرزاقادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا تو سرسید احمد خان نے کہا کہ: ’’مرزاقادیانی کو معلوم نہیں کہ نبی کون ہوتا ہے اور نبوت کا منصب کیا ہے۔‘‘ اس منصب سے عدم واقفیت وجہالت کے باعث مرزاقادیانی نے نبوت کا دعویٰ کیا۔ بیاض یعقوبی میں حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتویؒ فرماتے ہیں کہ حضرت مہدی علیہ الرضوان کے لشکر کے گھوڑوں کے سائس بھی اہل اﷲ ہوںگے۔‘‘ (لولاک ذی الحجہ ۱۴۲۳ھ)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter