Deobandi Books

یاد دلبراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

94 - 142
	۵؍فروری کو فقیر تونسہ سے بہت دور، کوہ سلیمان کے دامن میں تھا۔ قادیانی امیدوار صوبائی اسمبلی کے خلاف تبلیغی دورہ رکھا تھا۔ ساڑھے سات بجے ناشتہ کیا۔ مولانا محمد شریف حیدری، مولانا عبدالعزیز ناشتہ سے فارغ ہوتے ہی کمرہ سے باہر نکل گئے۔ ان کے نکلنے کے انداز سے میں سمجھا کہ کوئی انہونی بات ہے۔ باہر گیا دونوں سرگوشی میں مصروف تھے۔ عرض کیا کہ کیا ہوا؟۔ فرمایا کہ حضرت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ انا لللّٰہ وانا الیہ راجعون! عرض کیا بھئی کب؟ انہوں نے فرمایا ناشتہ کے دوران فون پر معلوم ہوا۔ آپ کو اس لئے نہیں بتایا کہ ناشتہ ہو جائے۔ اسی لمحہ گاڑی تیار کی، چل پڑے۔ راستہ میں کئی احباب کے فون آتے رہے۔ تفصیلات معلوم ہوتی رہیں۔ تونسہ، کوٹ ادو، لیہ، چوک اعظم، جھنگ، چنیوٹ، موٹر وے، پورا دن گاڑی دوڑتی رہی لیکن اپنی حرمان نصیبی کہ جب خانقاہ شریف حاضر ہوا تو مغرب کی اذان ہو رہی تھی۔ حضرت مرحوم کی قبر مبارک کی پائنیتی کی جانب جماعت ہورہی تھی۔ اس میں شرکت کے بعد قبر مبارک پر حاضری دی۔ خانقاہ شریف میں واردین وصادرین سے ملا۔ لیکن بالکل گم،سم طبیعت کے ساتھ۔ اسی شام رات گئے مانسہرہ کے رفقاء جناب عبدالرؤف روفی، سید بلال، یاسر خان خٹک، عابد خان، محترم مولانا فقیر اﷲ اختر دفتر لاہور میں آئے۔ ان حضرات سے چھیڑ خانی کی کہ ذرا ماحول بدلے۔ پھر بھی وہی کیفیت تو روفی بھائی سے عرض کیا کہ ادھر ادھر کی کچھ سناؤ ورنہ میرا دل پھٹتا ہے۔ اب بھی یاد آتی ہے تو وہی کیفیت ہو جاتی ہے۔ اس تحریر کے وقت بھی یہی کیفیت عود کر آئی ہے۔
	قارئین! آج کی مجلس میں اپنے مخدوم حضرت نفیس الحسینیؒ کی ختم نبوت سے متعلق متفرق یاداشتوں کو بغیر ترتیب کے عرض کرتا ہوں۔ جتنا ہوگیا غنیمت جانیں۔
	ض…	حضرت سید نفیس الحسینیؒ نے باضابطہ سب سے پہلے جو کتاب کتابت کی وہ قاضی سلمان منصور پوریؒ کی کتاب رحمتہ اللعالمین ہے۔ بھائی رضوان نفیس اور سید محمد معاویہ بخاری بن مولانا سید عطاء المنعم شاہ بخاریؒ بن امیر شریعتؒ کے فون پر باتیں کرنے سے معلوم ہوا کہ سب سے پہلا اشتہار ختم نبوت کی کانفرنس جس کے بنیادی خطیب حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ تھے۔ اس کا اشتہار کتابت کیا۔
	ض…	ہفت روزہ لولاک فیصل آباد اب ماہنامہ لولاک ملتان، ہفت روزہ ختم نبوت، قادیانی مذہب، احتساب قادیانیت کے ٹائیٹل آپ نے کتابت کئے۔ عمدہ طباعت کے لئے مشوروں سے سرفراز فرمایا۔ احتساب قادیانیت کی جب نئی جلد آتی، پیش کرتے تو دعاؤں سے ایسی ہمت افزائی فرماتے اور اتنے وقیع کلمات ارشاد فرماتے کہ سب تھکاوٹیں دو ہو جاتیں۔ ہر کتاب کے کئی نسخے اپنے پاس رکھتے اور اندرون وبیرون ملک بھجوانے کا اہتمام کرتے۔
	ض…	مجلس کے مرکزی شوریٰ کے اجلاسوں میں علامہ اقبال کا کتابچہ ’’احمدیت اینڈ اسلام‘‘ انگلش اور مولانا لال حسین اخترؒ کا کتابچہ ’’حضرت مسیح علیہ السلام مرزاقادیانی کی نظر میں‘‘ کے کئی ہزار نسخے شائع کرانے کا ریزولیشن کیا۔ پھر ان کو دنیا میں اپنے اور مجلس کے ذریعہ فری تقسیم کرایا۔
	ض…	مولانا لال حسین اخترؒ کا مذکورہ رسالہ اردو میں سب سے پہلے ایڈیشن کی خود کتابت فرمائی۔ اب چند سال ہوئے پہلا ایڈیشن کا رسالہ مجلس کی مرکزی لائبریری سے منگواکر اس کا عکس خود شائع کر کے فری تقسیم کرایا۔
	ض…	عالم اسلام کے ممتاز عالم دین مولانا ابو الحسن علی ندویؒ نے عربی میں ’’القادیانیۃ‘‘ اور اردو میں ’’قادیانیت‘‘ تالیف کی۔ اس کی تالیف سے طباعت تک کے تمام مراحل میں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter