Deobandi Books

یاد دلبراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

92 - 142
ہی بہادر، جری اور حق گو تھے۔ حضرت مولانا گل شیرؒ کی رفاقت اور حضرت امیر شریعتؒ کی صحبت نے آپ کو حق گوئی کا اعلیٰ مقام نصیب فرمایا تھا۔
	 مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائم ہوتے ہی اس میں شریک ہوگئے۔ فقیر راقم نے مبلغ بننے کے بعد پہلا سفر کوٹ ادو، بھکر، میانوالی کا کیا تو چکڑالہ میں کپتان غلام محمد مرحوم اور انگہ میں بھی کپتان غلام محمد مرحوم (دونوں ہمنام) نے راہبری وپیشوائی فرمائی۔ اس زمانہ میں کپتان غلام محمدمرحوم کے صاحبزادہ حافظ محمد حیات صاحب مرحوم سبزہ آغاز نوجوان تھے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت نے جابہ میں قادیانیوں کے سرمائی ہیڈ کوارٹر کے منصوبہ کو ناکام کرنے کے بعد اپنا مرکز قائم کیا۔ تو باپ، بیٹا دونوں یہاں تشریف لائے اور مجلس تحفظ ختم نبوت کی طرف سے اس مرکز میں کام شروع کیا۔ عرصہ ہوا محترم کپتان صاحب اﷲتعالیٰ کو پیارے ہوگئے۔ تو اس کے بعد حافظ محمد حیات صاحبؒ نے اس مرکز میں پنجگانہ نماز، جمعہ، عیدین، بچوں کی تعلیم کے منصب کو نبھایا۔
	مرحوم بہت ہی سادہ، کم گو، درویش، فاقہ مست بہت ہی صالح طبیعت کے انسان تھے۔ بارہا ملتان میٹنگوں پر، ہر سال سالانہ ختم نبوت کانفرنس چنیوٹ اور پھر چناب نگر میںان کی زیارت ہوتی تھی۔ ابھی چند روز ہوئے ذی الحجہ کا بل سفر خرچ اور مدرسہ کی بجلی وغیرہ کا ملتان بھیجا اور مشاہرہ کی رقم ان کو مرکز سے ارسال کی گئی تھی۔ کیا معلوم تھا کہ چند دن بعد ان کی وفات کی خبر آجائے گی۔
	حق تعالیٰ ان کی تربت پر اپنی رحمتوں کی بارش نازل فرمائے۔ اگلے دن جمعہ کو آبائی گاؤں انگہ میں جنازہ ہوا۔ ہفتہ کو ان کے بیٹے برادر عزیز محمد الیاس صاحب نے ان کی وفات کی خبر دی۔ اپنے والد گرامی کی یاد تھے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کے لئے ان کی مخلصانہ مساعی قابل احترام ولائق تبریک ہیں۔ اﷲتعالیٰ مرحوم کی اولاد کے حامی وناصر ہوں۔ آمین! (لولاک صفر ۱۴۲۹ھ)
(۳۶)  …  مولانا سید کوثر حسین شاہ کا وصال
(وفات ۲۷؍جنوری ۲۰۰۸ئ)
	احمد پور سیال ضلع جھنگ کے معروف عالم دین مولانا سید کوثر حسین شاہ خطیب مرکزی جامع مسجد کا ۲۷؍جنوری۲۰۰۸ء کو انتقال ہوگیا۔ انا لللّٰہ وانا الیہ راجعون! مولانا سید کوثر حسین مولانا مفتی سید احمد حسین شاہ فاضل جامعہ امینیہ دہلی کے فرزندارجمند تھے اور خود جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل تھے۔ مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ کے زمانہ میں جید اساتذہ سے دورہ حدیث شریف کی تکمیل کی۔ مولانا سید کوثر حسین شاہ بہت زیرک معاملہ فہم، غیور، سادہ مزاج، عالم با عمل تھے۔ ہر دینی تحریک میں پیش پیش ہوتے تھے۔ حق تعالیٰ ان کی قبر کو منور فرمائیں۔آمین! (لولاک ربیع الاوّل ۱۴۲۹ھ)
(۳۷)  …  پاسبان ختم نبوت حضرت سید نفیس الحسینی  ؒ!
(وفات ۵؍فروری ۲۰۰۸ئ)
	حضرت اقدس سیدی، سندی، مولائی، مربی ومحسن سید نفیس الحسینی نور اﷲ مرقدہ ۵؍فروری۲۰۰۸ء کی صبح لاہور میں انتقال فرماگئے۔ انا لللّٰہ وانا الیہ راجعون!
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter