Deobandi Books

یاد دلبراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

61 - 142
	جامعہ اشرفیہ کے نام سے وہاڑی میں مدرسہ قائم کیا۔ جوان کے چھوٹے بھائی مولانا گل محمد چلا رہے ہیں۔ بیماری کے دوران ان کے بیٹوں نے ان کی خدمت میں بھرپور کوششیں کیں۔ بایں ہمہ ’’مرض بڑھتا گیا جوںجوں دوا کی‘‘ کے مصداق دوا وعلاج کارگر ثابت نہ ہوئے۔ تاآنکہ وقت موعود آن پہنچا اور حضرت مولانا مرحوم نے جان جان آفرین کے سپرد کی۔
	حضرت مولانا احمدیار مرحوم کی نماز جنازہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری مدظلہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں مسلمان شامل ہوئے۔ اﷲپاک سے دعا ہے کہ پروردگار عالم حضرت مولانامرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور ادارہ لولاک ان کی ورثا کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ان کی مغفرت کے لئے دعاگو ہے۔ (لولاک رجب المرجب ۱۴۲۷ھ)
(۲۱)  …  آہ! جناب صاحبزادہ طارق محمودؒ!
(وفات ۱۲؍ستمبر ۲۰۰۶ئ)
	جامع مسجد محمود ریلوے کالونی فیصل آباد کے خطیب‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن‘ ماہنامہ ’’لولاک‘‘ ملتان کے ایڈیٹر‘ بنات الاسلام ہائی اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر‘ صاحبزادہ طارق محمود صاحبؒ ۱۲/ ستمبر ۲۰۰۶ء بروز منگل سہ پہر دل کا عارضہ پیش آنے سے انتقال فرماگئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون!
	صاحبزادہ طارق محمود صاحبؒ ۱۹۴۸ء میں مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا تاج محمود صاحبؒ کے گھر پیدا ہوئے‘ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد کے قائم کردہ طارق مسلم اسکول ۱۳/ جناح کالونی فیصل آباد میں حاصل کی۔ امین پور بازار سے باہر ایم بی ہائی اسکول سے میٹرک اور گورنمنٹ کالج فیصل آباد سے بی اے کیا‘ کالج کے زمانہ میں طلباء کی یونین کے گروپ لیڈر رہے اور کالج میں تقریری مقابلہ میں حصہ لیتے رہے۔
تعلیم سے فراغت کے بعد کپڑا سازی کی صنعت ’’لومیں‘‘ لگائیں‘ ہمارے ملک بھر میں بھیڑ چال ہے ’’لوموں‘‘ کی صنعت کامیاب دیکھ کر اداکاروں سے لے کر خطباء تک سب نے ’’لومیں‘‘ لگائیں‘ بھٹو صاحب کے عہد اقتدار میں اس صنعت پر بحران آیا تو اسے چھوڑ کر جامعہ کلاتھ مارکیٹ میں ہول سیل کپڑے کی دکان کھول لی اور اپنے والد گرامی کی وفات ۱۹۸۴ء تک اس سے وابستہ رہے۔
	تعلیم کے بعد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے‘ موضع میلم ہری پور ہزارہ سے اپنے عزیزوں کے ہاں شادی ہوئی‘ بہت دھوم دھام سے شادی کی‘ آغا شورش کاشمیریؒ نے آپ کی شادی پر سہرا لکھا‘ شادی میں ہر طبقہ کے سینکڑوں مہمانوں کو مولانا تاج محمود صاحبؒ نے بلایا‘ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے فیصل آباد کریسنٹ ملز کے مالک سے کہا کہ مولانا تاج محمود صاحبؒ نے شادی کا اتنا عمدہ و اعلیٰ اہتمام کرکے ثابت کردیا ہے کہ علماء کو صرف کھانا نہیں بلکہ کھلانا بھی آتا ہے۔
	صاحبزادہ طارق محمود صاحبؒ کو اللہ تعالیٰ نے تین بیٹوں اور تین بیٹیوں کا باپ بنایا‘ صاحبزادہ صاحبؒ نے جب اس دنیا میں آنکھ کھولی تو فیصل آباد میں مولانا حافظ عبدالمجیدؒ نابینا بی اے فاضل دیوبند‘ مولانا سیّد محمد انور شاہ کشمیریؒ کے شاگرد رشید مولانا محمد یونسؒ امروہی‘ مولانا حکیم عبدالرحیمؒ اشرف‘ مولانا محمد صدؒیق شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد‘ مولانا محمد انوریؒ‘ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter