Deobandi Books

یاد دلبراں ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

105 - 142
آپ کو داخل کرایا گیا۔ اس کے بعد طبیعت نہ سنبھل سکی اور جمعہ کے روز ہسپتال ہی میں اپنی جان، جان آفریں کے سپرد کر دی۔ ان کی وفات نے کوئٹہ کی دینی مجلسوں کی رونقوں وبہاروں کو مرجھا دیا۔ حق تعالیٰ شانہ کروٹ کروٹ مغفرت فرمائیں اور جنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلی سیداں شیخ ماندہ کوئٹہ میں بعد نماز جمعہ تین بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوئٹہ کے رہنماؤں محمد نواز، حاجی محمد زبیر، محمد عمران، حافظ خادم حسین گجر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سید شاہ محمد آغا کے صاحبزادے سید علی محمد، سید گل محمد، سید خان محمد، سید حبیب الرحمن اور ان کے دیگر لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت صوبہ بلوچستان کے امیر حضرت مولانا عبدالواحد نے حاجی شاہ محمد آغاؒ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر کہا کہ میں تمام سید برادری سے کہتا ہوں کہ آپ حاجی سید شاہ محمد آغاؒ کے مشن تحفظ ختم نبوت کو آگے بڑھائیں اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ نیز عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبداﷲ منیر، حاجی غلام حیدر، مولانا محمد یوسف جلالپوری، حاجی خلیل الرحمن، حاجی نعمت اﷲ خان، حاجی محمد اکبر، حاجی محمد زبیر، محمد نواز، حافظ خادم حسین گجر نے حاجی شاہ محمد آغاؒ کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ (لولاک ربیع الثانی ۱۴۲۹ھ)
(۴۱)  …  مفسر قرآن مولانا صوفی عبدالحمید سواتی کا وصال
(وفات ۱۶؍اپریل ۲۰۰۸ئ)
	۶؍اپریل کو جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے بانی ومہتمم حضرت مولانا صوفی عبدالحمید سواتیؒ طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے۔ ان کی عمر نوے سال کے قریب تھی۔ آپ شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کے شاگرد اور دار العلوم دیوبند کے فاضل تھے۔ نصف صدی سے زائد آپ نے علوم اسلامیہ کی تدریس وترویج میں گذارے۔ ہزاروں بندگان خدا نے آپ سے فیض حاصل کئے۔ تحریکہائے ختم نبوت میں گوجرانوالہ کے تمام کام کی آپ نے سرپرستی کی۔ ۱۹۵۳ء کی تحریک ختم نبوت میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ تمام دینی جماعتوں کی طرح مجلس تحفظ ختم نبوت کے کام کی بھی بھرپور سرپرستی فرماتے تھے۔ ان کی وفات سے جو خلاء واقع ہوا ہے۔ حق تعالیٰ آپ کے صاحبزادگان، مولانا محمد فیاض خان، مولانا محمد ریاض خان، مولانا محمد عرباض خان کو اسے پر کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت دعاگو ہے کہ حق تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں۔ (لولاک جمادی الاوّل ۱۴۲۹ھ)
(۴۲)  …  مولانا مسعود احمد راشدیؒ کا انتقال
(وفات ۸؍اپریل ۲۰۰۸ئ)
	۸؍اپریل کو بورے والا میں مولانا مسعود احمد راشدی انتقال فرماگئے۔ مولانا مسعود احمد راشدی، حضرت مولانا شیخ احمد شہیدؒ بورے والا کے صاحبزدے تھے۔ مولانا شیخ احمد صاحب مجلس احرار کے ممتاز رہنما اور مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی ارکان میں سے تھے۔ مولانا مسعود احمد راشدیؒ نے پاکپتن میں ایک جھوٹے مدعی نبوت کو مناظرہ کے دوران واصل جہنم کیا اور تین سال پس دیوار زنداں گذارے۔ آپ نے اندرون وبیرون ملک تبلیغ اسلام کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ اپنے والد گرامی کی قائم کردہ مسجد میں ربع صدی تک خطابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ اٹھاون سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ حق تعالیٰ ان کی قبر کو بقعۂ نور بنائے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter