Deobandi Books

تذکرہ خواجۂ خواجگان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

81 - 251
مجرمانہ فرار اختیار کر کے لندن کو روانہ ہوا۔ چناب نگر کے قادیانیوں کے پاس ایمان پہلے نہیں تھا۔ اب سربراہ بھی نہ رہا۔ غرض قادیانی قیادت کے لئے حضرت قبلہ مولانا خواجہ خان محمد صاحبؒ نے ایسا شکنجہ تیار کیا کہ قادیانی اس میں پھڑپھڑا کر بال وپر سے محروم ہوگئے۔ العظمۃ لللّٰہ ولرسولہ وللمؤمنین!
۴۹…قادیانیت سے عدالتی جنگ
	۲۶؍ اپریل ۱۹۸۴ء کو امتناع قادیانیت آرڈیننس جاری ہوا۔ اس آردیننس کے بعد:
۱…
قادیانی گروپ کا لیڈر مرزا طاہر ملک عزیز پاکستان سے مجرمانہ فرار اختیار کرکے یکم مئی ۱۹۸۴ء کو انگلستان چلاگیاو جو تادم مرگ وہاں رہا۔
۲…
قادیانی جماعت کے سالانہ جلسہ (جسے وہ نعوذباﷲ ظلی حج کا درجہ دیتے ہیں) پر پابندی لگ گئی۔
۳…
قادیانیوں کے اخبار الفضل پر پابندی لگ گئی۔ قادیانیوں اور لاہوریوں نے فوری طور پر اس آرڈیننس کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کردیا کہ یہ آرڈیننس قرآن وسنت کے منافی ہے۔
۵۰…کیس نمبر۱…وفاقی شرعی عدالت
	وفاقی شرعی عدالت کے پانچ رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی۔ بینچ جسٹس آفتاب احمد، جسٹس فخرعالم، جسٹس چوہدری محمدصدیق، جسٹس مولاناملک غلام علی، جسٹس مولانا عبدالقدوس قاسمی پر مشتمل تھا۔
	قادیانیوں کی طرف سے مجیب الرحمن ایڈووکیٹ قادیانی اور لاہوری مرزائیوں کی طرف سے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالواحدلاہوری مرزائی پیش ہوئے۔ جبکہ مدعا علیہ حکومت پاکستان کی طرف سے حاجی شیخ غیاث محمدایڈووکیٹ، جناب ایم بی زمان ایڈووکیٹ اور سیدڈاکٹر ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ ۱۵؍جولائی ۱۹۸۴ء سے ۱۲؍اگست ۱۹۸۴ء تک (سوائے چھٹیوں) کے سماعت جاری رہی۔ کیس کی سماعت کے سلسلہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیرمرکزیہ حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ کے حکم پر مفکر اسلام مولانامحمدشریف جالندھریؒ (جو ان دنوں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ تھے) نے مندرجہ ذیل اقدامات کئے:
	٭…	عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی لائبریری ملتان سے بیسیوں بکسوں پر مشتمل ضروری کتب ورسائل وریکارڈ لاہور منگوالیا۔
	٭…	کراچی سے عالم اسلام کے معروف سکالر اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم نشرواشاعت (ان دنوں) حضرت مولانا محمدیوسف لدھیانویؒ اور ملتان سے مناظر اسلام اور عالمی مجلس کے ناظم تبلیغ (ان دنوں) حضرت مولانا عبدالرحیم اشعرؒ اور ربوہ سے راقم اﷲ وسایا کو لاہور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter