Deobandi Books

تذکرہ خواجۂ خواجگان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

75 - 251
مجاز کرنے والے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے صدر نے حسب ذیل آرڈیننس وضع اور جاری کیا ہے۔
حصہ اوّل… ابتدائیہ
۱…مختصر عنوان اور آغاز نفاذ
	۱…	یہ آرڈیننس قادیانی گروپ، لاہوری گروپ اور احمدیوں کی خلاف اسلام سرگرمیاں (امتناع وتعزیر) آرڈیننس، ۱۹۸۴ء کے نام سے موسوم ہوگا۔
	۲…	یہ فی الفور نافذ العمل ہوگا۔
	۲…	آرڈیننس عدالتوں کے احکام اور فیصلوں پر غالب ہوگا۔ اس آرڈیننس کے احکام کسی عدالت کے کسی حکم یا فیصلے کے باوجود مؤثر ہوںگے۔
حصہ دوم… مجموعہ تعزیرات پاکستان
 (ایکٹ نمبر۴۵، بابت ۱۸۶۰ء کی ترمیم)
۳…ایکٹ نمبر۴۵ بابت ۱۸۶۰ء میں نئی دفعات ۲۹۸ب اور ۲۹۸ج کا اضافہ
	مجموعہ تعزیرات پاکستان (ایکٹ نمبر۴۵، ۱۸۶۰ئ) میں باب ۱۵ میں دفعہ ۲۹۸ الف کے بعد، حسب ذیل نئی دفعات کا اضافہ کیا جائے گا۔ یعنی ۲۹۸ب، بعض مقدس شخصیات یا مقامات کے لئے مخصوص القاب، اوصاف یا خطابات وغیرہ کا ناجائز استعمال۔
	۱…	قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ (جو خود کو احمدی، یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں) کا کوئی شخص جو الفاظ کے ذریعے، خواہ زبانی ہوںیا تحریری یا مرئی نقوش کے ذریعے:
الف…
حضرت محمدﷺ کے خلیفہ یا صحابی کے علاوہ کسی شخص کو امیرالمؤمنین، خلیفۃ المسلمین، خلیفۃ المؤمنین، صحابی، یا رضی اﷲ عنہ کے طور پر منسوب کرے یا مخاطب کرے۔
ب…
حضرت محمدﷺ کی کسی زوجہ مطہرہ کے علاوہ کسی ذات کو ام المؤمنین کے طور پر منسوب کرے یا مخاطب کرے۔
ج…
حضرت محمدﷺ کے خاندان (اہل بیت) کے کسی فرد کے علاوہ کسی شخص کو اہل بیت کے طور پر منسوب کرے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter