د…
اپنی عبادت گاہ کو مسجد کے طور پر منسوب کرے یا موسوم کرے یا پکارے۔
تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو تین سال تک ہوسکتی ہے اور وہ جرمانہ کا بھی مستوجب ہوگا۔
۲… قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ (جو خود کو احمدی یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں) کا کوئی شخص جو الفاظ کے ذریعے خواہ زبانی ہوں یا تحریری یا مرئی نقوش کے ذریعے اپنے مذہب میں عبادت کے لئے بلانے کے طریقہ یا صورت کو اذان کے طور پر منسوب کرے یا اس طرح اذان دے جس طرح کہ مسلمان دیتے ہیں تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جوتین سال تک ہوسکتی ہے اور وہ جرمانہ کا بھی مستوجب ہوگا۔
۲۹۸۔ قادیانی گروپ وغیرہ کا شخص جو خود کو
مسلمان کہے یا اپنے مذہب کی تبلیغ یا تشہیر کرے
قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ (جو خود کو احمدی یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں) کا کوئی شخص جو بلا واسطہ یا بالواسطہ خود کو مسلمان ظاہر کرے یا اپنے مذہب کو اسلام کے طور پر موسوم کرے یا منسوب کرے یا الفاظ کے ذریعے خواہ زبانی ہوں یا تحریری یا مرئی نقوش کے ذریعے اپنے مذہب کی تبلیغ یا تشہیر کرے یا دوسروں کو اپنا مذہب قبول کرنے کی دعوت دے یا کسی بھی طریقے سے مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو مجروح کرے۔ کسی ایک قسم کی سزائے قید، اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو تین سال تک ہوسکتی ہے اور وہ جرمانہ کا بھی مستوجب ہوگا۔
حصہ سوم… مجموعہ ضابطۂ فوجداری ۱۸۹۸ء
(ایکٹ نمبر۵ بابت ۱۸۹۸ئ) کی ترمیم
۴…ایکٹ نمبر۵ بابت ۱۸۹۸ء کی دفعہ ۹۹الف کی ترمیم
مجموعہ ضابطہ فوجداری، ۱۸۹۸ء ایکٹ ۵ بابت ۱۸۹۸ء میں جس کا حوالہ بعد ازیں مذکورہ مجموعہ کے طور پر دیاگیا ہے۔ دفعہ ۹۹الف میں ذیلی دفعہ (۱) میں:
الف… الفاظ اور سکتہ، اس طبقہ کے بعد کے الفاظ ہند سے قوسین، حرف اور سکتے یا اس نوعیت کا کوئی مواد جس کا حوالہ مغربی پاکستان پریس اور پبلیکیشنز آرڈیننس ۱۹۶۳ء کی دفعہ ۲۴ کی ذیلی دفعہ ۱ کی شق (ی ی) میں دیاگیا ہے۔ شامل کر دئیے جائیں گے۔
ب… ہندسہ اور حروف ۲۹۸ الف کے بعد الفاظ ہند سے اور حروف یا دفعہ ۲۹۸ب یا دفعہ ۲۹۸ج شامل کر دئیے جائیں گے۔
۵…ایکٹ نمبر۵ بابت ۱۸۹۸ء کی جدول دوم کی ترمیم
مذکورہ مجموعہ میں جدول دوم میں، دفعہ ۲۹۸الف سے متعلق اندراجات کے بعد حسب ذیل اندراجات شامل کر دئیے جائیں گے۔ یعنی: