Deobandi Books

تذکرہ خواجۂ خواجگان ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

46 - 251
		 	 دستخط:  فقیر خان محمد عفی عنہ خانقاہ سراجیہ کندیاں ضلع میانوالی
					مورخہ ۱۴؍محرم الحرام ۱۳۹۸ھ
	پیغام کے پڑھے جانے کے بعد مولانا تاج محمودؒ نے اجلاس سے خطاب کیا اور فرمایا کہ حضرت مولانا خان محمدؒ صاحب نے جن شرائط اور صلاحیتوں کا اس پیغام میں ذکر فرمایا ہے وہ تمام کی تمام حضرت موصوف میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔ ہم نے اس پیغام کا ایک ایک حرف دل کی گہرائیوں سے سنا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ اکابرین کی یہ امانت، مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کی صحیح قیادت حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ صاحب فرماسکتے ہیں۔ اس لئے آئندہ تین سال کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے امیر مرکزیہ کے لئے میں حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ صاحب کا نام پیش کرتا ہوں۔ ان کے بعد حضرت مولانا عبدالرحیم اشعرؒ نے تائیدی کلمات کہے۔ مولانا تاج محمودؒ کی تجویز اور مولانا عبدالرحیم اشعرؒ کی تائید سے تمام شرکاء اجلاس نے بھرپور تائید کے ذریعہ حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ صاحب کو آئندہ تین سال کے لئے دستور کی دفعہ نمبر۶ شق نمبر۱ کے تحت امیرمرکزیہ منتخب کرلیا گیا۔
	امیر مرکزیہ کے انتخاب کے بعد مولانا تاج محمودؒ نے تجویز پیش کی کہ حضرت امیر مرکزیہ نے ایک گونہ امارت سے بزرگانہ معذرت فرمائی ہے۔ اس لئے اس ہاؤس کے جذبات حضرت کی خدمت میں پہنچانے کے لئے مجلس کے خدام کا ایک وفد خانقاہ سراجیہ جائے گا اور حضرت سے درخواست کرے گا کہ وہ کاروان بخاری کے اس لٹے پٹے یتیموں کے قافلہ کی سرپرستی فرمائیں۔ جسے ہاؤس نے باالاتفاق منظور کر لیا۔ اس کے بعد مولانا محمد شریف جالندھریؒ نے حضرت مولانا محمد عبداﷲ شیخ الحدیث جامعہ رشیدیہ ساہیوال کا نائب امارت کے لئے نام پیش کیا جسے باالاتفاق منظور کر لیا گیا۔ مولانا تاج محمودؒ کے حکم پر مولانا حبیب اﷲ فاضل جالندھریؒ نے دعاء کرائی۔ آپ کی دعاء پر یہ اجلاس بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔
	مجلس عمومی (جنرل کونسل) کی کارروائی آپ نے ملاحظہ فرمائی۔ اس میں ہے کہ مجلس تحفظ ختم نبوت کا ایک وفد حضرت الامیر مولانا خواجہ خان محمدؒ صاحب کی خدمت میں جائے گا اور آپ سے امارت سنبھالنے کے لئے مجلس عمومی کے ارکان کے جذبات کی ترجمانی کرے گا۔ اﷲ رب العزت معاف فرمائیں۔ راقم مسکین کو ایسے یاد پڑتا ہے۔ فیصل آباد سے مولانا تاج محمودؒ، فقیرراقم، ملتان سے مولانامحمدشریف جالندھریؒ، مولانا غلام محمدؒ، کراچی سے سردار میرعالم لغاری حاضر ہوئے۔ حضرت قبلہؒ نے شفقت فرمائی کہ انکار کا ایک لفظ بھی نہیں فرمایا۔ فاالحمدﷲ!
	راقم کا خیال ہے کہ آگے چلنے سے قبل حضرت بنوریؒ کی زیرصدارت جو آخری اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس میں جو فیصلے ہوئے۔ اب حضرت بنوریؒ کی جگہ حضرت قبلہؒ تشریف لائے تو آپ کی امارت میں ان پر کیا عمل درآمد ہوا؟ اس حصہ کو مکمل کر لیا جائے تو پھر آگے چلنے میں آسانی ہو جائے گی۔ 
۸…۱۰؍اگست کی کاروائی کا فیصلہ نمبر۱: الیکشن اور قادیانی
	’’الیکشن میں قادیانی کھڑا ہوا تومجلس اس کے لئے رکاوٹ بنے گی۔‘‘ الحمدﷲ! اس فیصلہ کے بعد سے لے کر آج تک قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں ایک بھی قادیانی، عام الیکشن لڑ کر نہیں جاسکا۔ اﷲ رب العزت کروڑوں کروڑ رحمتیں نازل فرمائیں۔ ہمارے مخدوم قبلہ حضرت صاحبؒ کی روح پر فتوح پر کہ آپ کی نیم شبانہ دعائیں۔ شبانہ روز محنت، بھرپور جدوجہد 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
Flag Counter